Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_133fefe0bdc4fe29dd03172500fc1b35, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
آنکھ کی پتلی میں سورج سر میں کچھ سودا اگا - غیاث متین کی شاعری - Darsaal

آنکھ کی پتلی میں سورج سر میں کچھ سودا اگا

آنکھ کی پتلی میں سورج سر میں کچھ سودا اگا

پانیوں میں سرخ پودے دھوپ میں سایا اگا

آسماں کی بھیڑ میں تو اس لیے سوچا گیا

اس زمیں کی چھاتیوں سے نور کا چشمہ اگا

نیند میں چلنے کی عادت خواب میں لکھنے کا فن

ایک جیسی بات ہے تو آتش نغمہ اگا

میں نے اپنی دونوں آنکھوں میں اگائے ہیں پہاڑ

تیری آنکھوں میں سمندر تھا وہاں صحرا اگا

سبزۂ بیگانہ بن کر جی لیا تو کیا جیا

خود کو بو کر اس زمیں سے اک نیا چہرا اگا

دھوپ جیسے قہقہے ہیں ریت جیسی بات ہے

تو اگر غواص ہے تو ریت میں دریا اگا

یہ زمیں بوڑھی ہے اس کو پیٹھ سے اپنی اتار

آسماں کو جیب میں رکھ لے نئی دنیا کا اگا

ہم تو خود اظہار ہیں اپنے زمانے کا متینؔ

بجھ گئے آواز کے شعلے نیا لہجہ اگا

(641) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Aankh Ki Putli Mein Suraj Sar Mein Kuchh Sauda Uga In Urdu By Famous Poet Ghayas Mateen. Aankh Ki Putli Mein Suraj Sar Mein Kuchh Sauda Uga is written by Ghayas Mateen. Enjoy reading Aankh Ki Putli Mein Suraj Sar Mein Kuchh Sauda Uga Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ghayas Mateen. Free Dowlonad Aankh Ki Putli Mein Suraj Sar Mein Kuchh Sauda Uga by Ghayas Mateen in PDF.