Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_dd213aa7d1bb768b3627e9147175213b, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ندی - گیتانجلی رائے کی شاعری - Darsaal

ندی

میں ندی ہوں اور مجھے فخر ہے اس بات کا کہ میں ندی ہوں

چلتے رہنا میری عادت ہے

اپنے راستے خود بنانا آتا ہے مجھے اور اچھا بھی لگتا ہے

میں نہیں چاہتی کہ کوئی ایک دائرہ کھینچ کے بتا دے مجھے

کہ اب تا عمر مجھے یہیں رہنا ہے

ایک چھوٹا سا گول سا محفوظ دائرہ

جہاں نا مجھے پتھروں سے ٹکرانا ہوگا

نا ہی اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے روز روز جنگ لڑنی ہوگی

میرا وجود صرف پانی سے نہیں بنا

میری آزادی میری ہمت اور میرا جنون

یہ سب مل کے بناتے ہیں مجھے اور معلوم ہے مجھے

کہ ہر پل ہر لمحہ

میں اس منزل کی طرف بڑھ رہی ہوں

جہاں موت کو انتظار ہے میرا

پھر بھی میں دھیرے نہیں چلنا چاہتی ہوں

بلکہ لمحہ در لمحہ میری رفتار بڑھتی جا رہی ہے

(750) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nadi In Urdu By Famous Poet Geetanjali Rai. Nadi is written by Geetanjali Rai. Enjoy reading Nadi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Geetanjali Rai. Free Dowlonad Nadi by Geetanjali Rai in PDF.