Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_95247c45974965657be5cd1a31049090, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
وہ روز و شب بھی نہیں ہے وہ رنگ و بو بھی نہیں - فارغ بخاری کی شاعری - Darsaal

وہ روز و شب بھی نہیں ہے وہ رنگ و بو بھی نہیں

وہ روز و شب بھی نہیں ہے وہ رنگ و بو بھی نہیں

وہ بزم جام و سبو بھی نہیں وہ تو بھی نہیں

نہ دل دھڑکتے ہیں مل کر نہ آنکھیں جھکتی ہیں

لہو کی گردشیں اب مثل آب جو بھی نہیں

کبھی کبھی کی ملاقات تھی سو وہ بھی گئی

تری نگاہ کا رنگ بہانہ جو بھی نہیں

کب آفتاب ڈھلے اور چاندنی چھٹکے

کسی کو اب یہ سر شام جستجو بھی نہیں

بس اب تو یاد سے ہی زندگی عبارت ہے

کہاں کا وعدہ کہ ملنے کی آرزو بھی نہیں

کہ جیسے بھیگے پروں سے اڑانیں چھن جائیں

دلوں کی سوزش بے نام کو بہ کو بھی نہیں

وہ جس کی گرمی قیامت اٹھا رہی تھی کبھی

اسی بدن کا جو کاٹو تو اب لہو بھی نہیں

لگی ہے تیس برس سے ہمارے خوں کی جھڑی

مگر ابھی شجر دار سرخ رو بھی نہیں

میں سوچتا ہوں جئیں بھی تو کس لیے فارغؔ

کہ اب تو شہر میں پہلی سی آبرو بھی نہیں

(814) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Wo Roz-o-shab Bhi Nahin Hai Wo Rang-o-bu Bhi Nahin In Urdu By Famous Poet Farigh Bukhari. Wo Roz-o-shab Bhi Nahin Hai Wo Rang-o-bu Bhi Nahin is written by Farigh Bukhari. Enjoy reading Wo Roz-o-shab Bhi Nahin Hai Wo Rang-o-bu Bhi Nahin Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Farigh Bukhari. Free Dowlonad Wo Roz-o-shab Bhi Nahin Hai Wo Rang-o-bu Bhi Nahin by Farigh Bukhari in PDF.