Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_9dc88a005da6e43b0dba9044b8bff567, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
جھگڑے خدا سے ہو گئے عہد شباب میں - فرحت احساس کی شاعری - Darsaal

جھگڑے خدا سے ہو گئے عہد شباب میں

جھگڑے خدا سے ہو گئے عہد شباب میں

تب سے گرے پڑے ہیں جہان خراب میں

کب کا وہ جا چکا تھا کھلی آنکھ جب مری

میں اس کو دیکھتا ہی رہا جیسے خواب میں

رنگینئ لباس کا جم غفیر ہے

شاید کہ میں نہ آؤں ترے انتخاب میں

مجھ پر زکوٰۃ حسن سخن کی ہوئی ہے فرض

شامل ہوا ہوں شعر کے اہل نصاب میں

اٹھو کہ آئینہ بھی کہیں کا کہیں گیا

رہ جاؤ گے یہیں جو رہوگے حجاب میں

شاید قلم دوات کی فرصت نہ ہو اسے

میرے ہی خط کو بھیج دیا ہے جواب میں

چھپ چھپ کے دیکھتا تھا تغافل کی آڑ میں

اس نے برت لیا ہے مجھے اجتناب میں

وہ شمع انتظار کی لو کر گیا مجھے

میں روشنئ طبع سے ہوں پیچ و تاب میں

آئیں ہوائیں دور سے باغ بہشت کی

خوشبو بھی آئی دیر سے کار ثواب میں

آئینۂ نگاہ میں تعلیم اور تھی

برعکس ہو گیا جو لکھا تھا کتاب میں

میں رہنے والا شام و سحر کے پرے کا ہوں

ڈالا گیا ہوں شام و سحر کے حساب میں

اس بے حسی کے بیچ میں احساسؔ کی غزل

دیکھو تو یہ سکوت سخن کے جواب میں

(1058) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

JhagDe KHuda Se Ho Gae Ahd-e-shabab Mein In Urdu By Famous Poet Farhat Ehsas. JhagDe KHuda Se Ho Gae Ahd-e-shabab Mein is written by Farhat Ehsas. Enjoy reading JhagDe KHuda Se Ho Gae Ahd-e-shabab Mein Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Farhat Ehsas. Free Dowlonad JhagDe KHuda Se Ho Gae Ahd-e-shabab Mein by Farhat Ehsas in PDF.