Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d803f646a5b0f9ace3557a133a5c829c, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
چاکری میں رہ کے اس دنیا کی مہمل ہو گئے تھے - فرحت احساس کی شاعری - Darsaal

چاکری میں رہ کے اس دنیا کی مہمل ہو گئے تھے

چاکری میں رہ کے اس دنیا کی مہمل ہو گئے تھے

ہم تبھی تو دیکھتے ہی اس کو پاگل ہو گئے تھے

جسم سے باہر نکل آئے تھے ہم اس کی صدا پر

ایک لمحے کو تو سارے مسئلے حل ہو گئے تھے

عشق مقناطیس پر سب جمع تھے ذرے ہمارے

منتشر مٹی کے منصوبے مکمل ہو گئے تھے

میرے ہر مصرعے پہ اس نے وصل کا مصرعہ لگایا

سب ادھورے شعر شب بھر میں مکمل ہو گئے تھے

در بہ در ناکام پھرتی تھی سیہ بختی ہماری

اور ہم گھبرا کے ان آنکھوں میں کاجل ہو گئے تھے

میں مکان وصل میں پہنچا تو وہ خالی پڑا تھا

اور دروازے بھی باہر سے مقفل ہو گئے تھے

گرد اڑاتی جا رہی تھی تیز رفتاری ہماری

ہم سفر سب دور تک آنکھوں سے اوجھل ہو گئے تھے

فرحتؔ احساس ایک دم عاشق ہوئے تھے جانے کس کے

دیکھتے ہی دیکھتے آنکھوں سے اوجھل ہو گئے تھے

(969) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Chaakari Mein Rah Ke Is Duniya Ki Mohmal Ho Gae The In Urdu By Famous Poet Farhat Ehsas. Chaakari Mein Rah Ke Is Duniya Ki Mohmal Ho Gae The is written by Farhat Ehsas. Enjoy reading Chaakari Mein Rah Ke Is Duniya Ki Mohmal Ho Gae The Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Farhat Ehsas. Free Dowlonad Chaakari Mein Rah Ke Is Duniya Ki Mohmal Ho Gae The by Farhat Ehsas in PDF.