Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_8238104eaad9746ec0892c44804de9b0, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
کہانی اوڑھ لی میں نے - ﻓﺎﺧﺮﮦ ﺑﺘﻮﻝ کی شاعری - Darsaal

کہانی اوڑھ لی میں نے

زمانہ چاہتا ہے ہر گھڑی بس نت نئی باتیں

نئے دن اور نئی شامیں نئی صبحیں نئی راتیں

نئی قسمیں نئے وعدے نئے رشتے نئے ناتے

پرانے جو بھی قصے تھے وہ اب اس کو نہیں بھاتے

میں خود لفظوں کی مصرعوں کی بہم تکرار سے جاناں

بہت اکتا گئی تھی اب

تو میں نے یوں کیا لفظوں کو مصرعوں کو

لپیٹا سرخ کاغذ میں

پھر ان کو من میں رقصاں آگ دکھلا دی

ہوا میں راکھ کے اڑتے ہوئے ذروں نے جب پوچھا

کرے گی کیا

سنے گی کیا کہے گی کیا

ترا دامن تو خالی ہے

کہا میں نے

مجھے اب کچھ نہیں کرنا

مجھے اب کچھ نہیں سننا مجھے اب کچھ نہیں کہنا

کہانی اوڑھ لی میں نے

(1570) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kahani ODh Li Maine In Urdu By Famous Poet Fakhira Batool. Kahani ODh Li Maine is written by Fakhira Batool. Enjoy reading Kahani ODh Li Maine Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Fakhira Batool. Free Dowlonad Kahani ODh Li Maine by Fakhira Batool in PDF.