Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_9542cdec735d2cc34171feafecee860a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بیماری کی خبر - احتشام حسین کی شاعری - Darsaal

بیماری کی خبر

جب خط میں تم لکھ دیتی ہو کچھ حال اپنی بیماری کا

میں بیٹھ کے تنہائی میں جانے کیا کیا سوچا کرتا ہوں

کچھ اندھے کوڑی دیوانے آنکھوں میں سمانے لگتے ہیں

کچھ قحط زدہ بھوکے پیاسے جاں خاموشی سے دے دے کر

دنیا میں مفلس رہنے کی تعزیریں پانے لگتے ہیں

کٹتے ہیں جن کے شام و سحر اک قابل نفرت خواری سے

جو مرتے ہیں آسانی سے اور جیتے ہیں دشواری سے

خوں چوس لیا ہے غیروں نے بیمار بھی ہیں نادان بھی ہیں

جینے کی تمنا دل میں ہے اور جینے سے بیزار بھی ہیں

اس درد کی ماری دنیا میں ایسے انساں کیوں بستے ہیں

جو ساری عمر ضرورت کی چیزوں کے لیے بھی ترستے ہیں

گو ایسے لوگ بھی ہیں جن کو آسائش ہی آسائش ہے

وہ سب ہے مہیا ان کے لیے جس چیز کی ان کو خواہش ہے

جن کے لیے سونا مٹی ہے جن کے لیے موتی سستے ہیں

لیکن مجبور انسانوں کو کیوں حق نہیں حاصل جینے کا

طوفان ہی کے قبضے میں کیوں پتوار ہے ان کے سفینے کا

کب تک بے بس انساں یوں ہی تقدیر کا رونا روئے گا

کب تک بے کچھ پائے ہوئے اپنا ہی سب کچھ کھوئے گا

کب تک اندھی بھیڑوں کی طرح یہ اپنی راہ نہ پائے گا

کب تک موت کے آگے سے پیچھے ہی ہٹتا جائے گا

پھر خود ہی دل بول اٹھتا ہے اب وقت بدلنے والا ہے

ذرے سورج بن جائیں گے وہ دور بھی آنے والا ہے

امید کی اک ننھی سی کرن مایوسی پر چھا جاتی ہے

اور اس کی ضو میں ایک نئی دنیا بازو پھیلاتی ہے

سوئی سی رگوں میں چبھتی ہے آنکھوں میں آنسو آتے ہیں

دل بے قابو ہو جاتا ہے جینے کی ہوس بڑھ جاتی ہے

جاں وقف تپش ہو جاتی ہے اور عزم بغاوت کرتی ہے

اس وقت اک سیل ارادوں کی سینوں سے ہو کے گزرتی ہے

دنیا کو خلد بنانے کا جو دھیان سا دل میں آتا ہے

ایسی خبروں کے سننے سے وہ اور قوی ہو جاتا ہے

جب خط میں تم لکھ دیتی ہو کچھ حال اپنی بیماری کا

میں بیٹھ کے تنہائی میں جانے کیا کیا سوچا کرتا ہوں

ہم جنگ کریں گے فطرت سے فطرت پر قابو پائیں گے

اور فطرت پر قابو پا کر اک روز امر بن جائیں گے

(1794) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Bimari Ki KHabar In Urdu By Famous Poet Ehtisham Husain. Bimari Ki KHabar is written by Ehtisham Husain. Enjoy reading Bimari Ki KHabar Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ehtisham Husain. Free Dowlonad Bimari Ki KHabar by Ehtisham Husain in PDF.