Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_9870f9d523d81ef754a126ff557d9827, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اپنی رسوائی کا احساس تو اب کچھ بھی نہیں - احسان دانش کی شاعری - Darsaal

اپنی رسوائی کا احساس تو اب کچھ بھی نہیں

اپنی رسوائی کا احساس تو اب کچھ بھی نہیں

ہونٹ ہی سن ہیں خموشی کا سبب کچھ بھی نہیں

یہ اجالوں کے جزیرے یہ سرابوں کے دیار

سحر‌ و افسوں کے سوا جشن طرب کچھ بھی نہیں

بہہ گئے وقت کے سیلاب میں جسموں کے سہاگ

اب نہ وہ چشم نہ رخسار نہ لب کچھ بھی نہیں

ریزہ ریزہ ہے کسی خواب‌ زر افشاں کا طلسم

فصل گل انجم و مہتاب یہ سب کچھ بھی نہیں

میرے آنسو انہیں کرتے ہیں اجاگر کچھ اور

پہلے جو لوگ سبھی کچھ تھے اور اب کچھ بھی نہیں

ہم پہ تو صبح سے روشن تھی یہ شام بے کیف

تم کو اس شام سے اندازۂ شب کچھ بھی نہیں

شہر دل شہر خموشاں کی طرح ہے گنجان

کتنا آباد مگر شور‌ و شغب کچھ بھی نہیں

یہ جہاں عالم اسباب ہے ناداں نہ بنو

کون مانے گا تباہی کا سبب کچھ بھی نہیں

رنگ و بو گل سے مکر جائیں تو رہتا کیا ہے

آگ بجھ جائے تو سورج کا لقب کچھ بھی نہیں

خول ہی خول ہے نوخیز دبستان خیال

شور ہی شور ہے تخلیق ادب کچھ بھی نہیں

گم رہو گم کہ یہاں جرم ہے اظہار کمال

چپ رہو چپ کہ یہاں نام و نسب کچھ بھی نہیں

میری تخریب سے یاروں کا بھلا کیا ہوگا

میری پونجی تو بجز ذوق ادب کچھ بھی نہیں

اس طرف وا ہے در رحمت یزداں دانشؔ

اس طرف وسعت دامان طلب کچھ بھی نہیں

(1128) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Apni Ruswai Ka Ehsas To Ab Kuchh Bhi Nahin In Urdu By Famous Poet Ehsan Danish. Apni Ruswai Ka Ehsas To Ab Kuchh Bhi Nahin is written by Ehsan Danish. Enjoy reading Apni Ruswai Ka Ehsas To Ab Kuchh Bhi Nahin Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ehsan Danish. Free Dowlonad Apni Ruswai Ka Ehsas To Ab Kuchh Bhi Nahin by Ehsan Danish in PDF.