Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_8fd28880547286072034ee5a6864e837, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
احمقوں کی کانفرنس - دلاور فگار کی شاعری - Darsaal

احمقوں کی کانفرنس

اک خبر ہم نے پڑھی تھی کل کسی اخبار میں

احمقوں کا ایک جلسہ تھا کہیں بازار میں

ہر نمونے کا چغد حاضر تھا اس دربار میں

جیسے ہر ٹائپ کا عاشق کوچۂ دل دار میں

تھا ہر اک مہماں یہاں نا خواندہ و خود ساختہ

کوئی ان میں صاحب دل تھا کوئی دل باختہ

سب سے پہلے اک بڑا احمق ہوا یوں شعلہ بار

جنٹلمین اینڈ لیڈیز آر وہاٹ ایور یو آر

آج اعصاب وطن پر عقل و دانش ہیں سوار

ختم ہوتا جا رہا ہے احمقوں کا اقتدار

احمقو جاگو تمہاری آبرو خطرے میں ہے

جس کے ساکن ہو وہ شہر آرزو خطرے میں ہے

ہر حماقت کا کوئی مفہوم ہونا چاہیئے

کیوں حماقت کی گئی معلوم ہونا چاہیئے

آدمی کو عقل سے محروم ہونا چاہیئے

کیا ضرورت ہے ہما کی بوم ہونا چاہیئے

اس لیے ہم نے بنایا ہے یہ مینی فیٹو

''من ترا احمق بگویم تو مرا احمق بگو''

بھولتی جاتی ہے دنیا اب یہ قول مستند

عقل چوں پختہ شود انسان احمق می شود

ًفطرتا احمق ہو جو انساں نہیں ہوتا وہ بد

وہ حماقت سب سے اچھی کچھ نہیں ہو جس کی حد

کچھ سہی اک خر محبت اس کا نسب العین ہے

وہ بھی اس انساں سے اچھا ہے جو بزنس مین ہے

اب رہا یہ مسئلہ کپڑے نہیں ہیں اپنے پاس

اس کے بارے میں رزولیوشن کیا جائے گا پاس

اطلس و کمخواب کو ہم نہیں آئیں گے راس

سب سے اچھا ہے کہ پہنیں لوگ پتوں کا لباس

ناریل اور کیلے کا پتہ ہو یا انجیر کا

قدرتی ہو پیرہن ہر پیکر تصویر کا

(1605) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ahmaqon Ki Conference In Urdu By Famous Poet Dilawar Figar. Ahmaqon Ki Conference is written by Dilawar Figar. Enjoy reading Ahmaqon Ki Conference Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Dilawar Figar. Free Dowlonad Ahmaqon Ki Conference by Dilawar Figar in PDF.