Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_298424c35a1e1c01b0ca627775ea20a4, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بے چینی - دور آفریدی کی شاعری - Darsaal

بے چینی

خیال و خواب و عقائد کی سحر کاری تک

گھٹے گھٹے سے شب و روز تھے بجھی سی فضا

نہ جاننے سے چلی بات جاننے کی طرف

سکوت موت ہے لیکن سکوت ختم ہوا

جنوں سرشت سے جذبے عمل کی راہوں میں

لباس اوڑھے ہوئے عزم کا نکلتے ہیں

خرد کے دیس میں تنظیم زندگی لے کر

بہت ہی کم ہیں جو ایسے سنور کے چلتے ہیں

حیات ایک سفر ہے بہت عظیم سفر

گریز و جذب میں ڈوبا ہوا ہے ہر لمحہ

بہت عزیز ہے جو فکر کام آ جائے

کہ اس سے بڑھ کے کہاں وقت کا کوئی ہدیہ

حیات سود و زیاں سے نوشت رہتی ہے

حیات سود و زیاں کے جہاں کا محور ہے

کبھی ہے دل کا ضرر یاں کبھی ہے جاں کو سکوں

کبھی دوا ہے کبھی زخم دل پہ نشتر ہے

حیات راہ اذیت ہے اپنی منزل میں

مگر یہ راہ اذیت تمام ہونے تک

نہ جانے کتنی امنگوں کا خون ہو جائے

کوئی تو پیاس بجھے جشن جام ہونے تک

(2606) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Bechaini In Urdu By Famous Poet Daur Afridi. Bechaini is written by Daur Afridi. Enjoy reading Bechaini Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Daur Afridi. Free Dowlonad Bechaini by Daur Afridi in PDF.