Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_3d840de856f3a4c3ea041978c7d5ec1a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ہم جو مل بیٹھیں تو یک جان بھی ہو سکتے ہیں - چرخ چنیوٹی کی شاعری - Darsaal

ہم جو مل بیٹھیں تو یک جان بھی ہو سکتے ہیں

ہم جو مل بیٹھیں تو یک جان بھی ہو سکتے ہیں

پورے اپنے سبھی ارمان بھی ہو سکتے ہیں

تجھ سے اس سطح پہ آ پہنچا ہے رشتہ اپنا

بن بلائے ترے مہمان بھی ہو سکتے ہیں

ہم ترے نام کی جیتے نہیں مالا ہی فقط

ہم ترے نام پہ قربان بھی ہو سکتے ہیں

دل میں آنے کی بھلا آپ کو دعوت میں دوں

گھر کے مالک کبھی مہمان بھی ہو سکتے ہیں

بت کافر کی پرستش پہ کوئی قید نہیں

پوجنے والے مسلمان بھی ہو سکتے ہیں

بے رخی تو نے بھی برتی جو خدایا ان سے

تجھ سے برہم ترے انسان بھی ہو سکتے ہیں

آج جو گردش دوراں کا اڑاتے ہیں مذاق

کل وہی لوگ پریشان بھی ہو سکتے ہیں

تو جو سمجھے میرے ارمانوں کی اہمیت کو

میرے ارمان تیرے ارمان بھی ہو سکتے ہیں

جب خطا کرتے تھے اس وقت نہ سوچا اے چرخؔ

ہم سر حشر پشیمان بھی ہو سکتے ہیں

(1170) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hum Jo Mil BaiThen To Yak Jaan Bhi Ho Sakte Hain In Urdu By Famous Poet Charkh Chinioti. Hum Jo Mil BaiThen To Yak Jaan Bhi Ho Sakte Hain is written by Charkh Chinioti. Enjoy reading Hum Jo Mil BaiThen To Yak Jaan Bhi Ho Sakte Hain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Charkh Chinioti. Free Dowlonad Hum Jo Mil BaiThen To Yak Jaan Bhi Ho Sakte Hain by Charkh Chinioti in PDF.