Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d332578cd0745e9e0a6d28c229c4af20, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
درد دل پاس وفا جذبۂ ایماں ہونا - چکبست برج نرائن کی شاعری - Darsaal

درد دل پاس وفا جذبۂ ایماں ہونا

درد دل پاس وفا جذبۂ ایماں ہونا

آدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا

زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب

موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا

ہم کو منظور ہے اے دیدۂ وحدت آگیں

ایک غنچہ میں تماشائے گلستاں ہونا

جس طرح خم کسی جام کا ٹکڑا نکلے

یوں ہی گردوں سے مہ نو کا نمایاں ہونا

سر میں سودا نہ رہا پاؤں بیڑی نہ رہی

میری تقدیر میں تھا بے سر و ساماں ہونا

صفحۂ دہر میں مہر ید قدرت سمجھو

پھول کا خاک کے تودے سے نمایاں ہونا

ہو بیاض‌ سحر نور پہ دل کیا مائل

یاد ہے دفتر انجم کا پریشاں ہونا

کل بھی وہ کل جو ہے فردائے قیامت زاہد

اور پھر اس کے لئے آج پریشاں ہونا

پاؤں زنجیر کے مشتاق ہیں اے جوش جنوں

ہے مگر شرط ترا سلسلہ جنباں ہونا

گل کو پامال نہ کر لعل و گہر کے مالک

ہے اسے طرۂ دستار غریباں ہونا

ہے مرا ضبط جنوں جوش جنوں سے بڑھ کر

ننگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا

(1863) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dard-e-dil Pas-e-wafa Jazba-e-iman Hona In Urdu By Famous Poet Chakbast Brij Narayan. Dard-e-dil Pas-e-wafa Jazba-e-iman Hona is written by Chakbast Brij Narayan. Enjoy reading Dard-e-dil Pas-e-wafa Jazba-e-iman Hona Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Chakbast Brij Narayan. Free Dowlonad Dard-e-dil Pas-e-wafa Jazba-e-iman Hona by Chakbast Brij Narayan in PDF.