Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_67b8d9a7e22619f1eeffe3aab389f738, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
مشکل - بلال احمد کی شاعری - Darsaal

مشکل

خدا کو یاد کرتا ہوں تو ماں کی یاد آتی ہے

ابھی ازلوں سے گرداں چاک کی مٹی کا نم آنکھوں میں روشن تھا کہ میں نے ماں کو دیکھا تھا

مجھے مسکان کا پہلا صحیفہ یاد ہے اب تک

کہ دل جس کی تلاوت سے سکوں کے گھونٹ بھرتا تھا

کہ جس کی لو، اگرچہ وہ نہ شرقی تھی نہ غربی تھی

مگر دو نین کے بلور میں کچھ یوں بھڑکتی تھی

کہ میرے شرق و غرب اک نور کے ہالے میں ایمن تھے

(خدا گر نور ہے تو ماں کی آنکھوں کے سوا کن طاقچوں کو زیب دیتا ہے)

خدا گر رد نہ کر دیتا تو میں آنکھوں سے ضو کرتی اسی لو کی قسم کھاتا

محبت کے مقدس روغن زیتوں سے جو خود میں بھڑکتی تھی

مجھے بھولا نہیں اب تک

وہ پہلا لمس جس سے میری قسمت کی لکیروں میں ابھی تک تابناکی ہے

محبت کا وہ جبرائیل مجھ سے بات کرتا تھا تو میں سرشار ہوتا تھا

میں ڈرتا ہوں خدا کے رزق کا کفران کرنے سے

مگر وہ چاشنی جو رزق میں اس لمس کی شرکت سے تھی اب خواب لگتی ہے

سو ماں کے بعد اک گمبھیر مشکل میں پڑا ہوں میں

کچھ ایسا ہے کہ مجھ کو ربط کچھ باقی نہیں اب نوریان لمس و خندہ کی حکایت سے

سو میں اب لمس و خندہ کے صحیفوں کے بنا عاجز ہوں رب کو بھی سمجھنے سے

کچھ ایسا ہے

کہ جیسے میں کسی بھولی ہوئی امت کے اک متروک معبد میں عبث فریاد کرتا ہوں

خدا کو یاد کرتا ہوں

(841) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mushkil In Urdu By Famous Poet Bilal Ahmad. Mushkil is written by Bilal Ahmad. Enjoy reading Mushkil Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Bilal Ahmad. Free Dowlonad Mushkil by Bilal Ahmad in PDF.