Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_05950727bd15aa6288374a6594602fc8, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
خنجر تلاش کرتا ہے - بیباک بھوجپوری کی شاعری - Darsaal

خنجر تلاش کرتا ہے

بشر رموز مقدر تلاش کرتا ہے

قضاوقدر کا محور تلاش کرتا ہے

فقیہ شہر صنم‌ خانۂ سیاست میں

صراط دین کا رہبر تلاش کرتا ہے

خدا کو چھوڑ کے جمہور کا ہوس پیشہ

سکون قلب فلک پر تلاش کرتا ہے

مذاق‌ عدل سے بیگانہ ہے مگر انسان

فساد خانہ میں یاور تلاش کرتا ہے

پئے نجات وطن میں بہ فیض آزادی

شریف آدمی خنجر تلاش کرتا ہے

فضائے دہر میں تخریب کا علمبردار

حیات ساز‌ پیمبر تلاش کرتا ہے

تراشتا ہے براہیم عصر صد اصنام

چراغ طور پر آذر تلاش کرتا ہے

برہنہ ظلمت‌ تہذیب میں تن مریم

مسیح وقت کی چادر تلاش کرتا ہے

صنم کدے میں تفلسف کے تیرہ دل واعظ

اویس و خالد و بوذرؓ تلاش کرتا ہے

علاج خاطر ملت کا پاسبان حرم

لعین وقت کے در پر تلاش کرتا ہے

خلوص دین کو بعد از خرابئ‌ بسیار

زمانہ آج مکرر تلاش کرتا ہے

تن شیوخ بظاہر گلیم پوش سہی

ضمیر شاہد‌ و ساغر تلاش کرتا ہے

دعا اسیری کی کرتا ہے صاحب قرآں

مفر غلامی سے کافر تلاش کرتا ہے

مذاق فقر ہے رحمت اثر زمانے میں

عذاب کنز تونگر تلاش کرتا ہے

جہان شر میں پیہم یزید کا لشکر

حسین‌ عصر کو گھر گھر تلاش کرتا ہے

سنور تو سکتی ہے ملت کی ناصحا تقدیر

لہو زمانے کا تیور تلاش کرتا ہے

میان بحر صدف میں گہر تو ہے لیکن

خطر پسند شناور تلاش کرتا ہے

زمانہ بطن‌ جہنم میں ایک مدت سے

نشاط و کیف برابر تلاش کرتا ہے

گناہ گار ہے ببیاکؔ بے نوا لیکن

نبیؐ کا گنبد‌ اخضر تلاش کرتا ہے

(1350) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHanjar Talash Karta Hai In Urdu By Famous Poet Bebak Bhojpuri. KHanjar Talash Karta Hai is written by Bebak Bhojpuri. Enjoy reading KHanjar Talash Karta Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Bebak Bhojpuri. Free Dowlonad KHanjar Talash Karta Hai by Bebak Bhojpuri in PDF.