Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_5f4db5361abbb266eb8af8173fae0761, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
وطن - عظمت اللہ خاں کی شاعری - Darsaal

وطن

مری جان ہو کہ مرا بدن

ترا جلوہ گاہ ہے اے وطن

تری خاک ان کا خمیر ہے

مرے خون میں یہ جھلک تری

مری نبض میں یہ چپک تری

مری سانس تری صفیر ہے

تری خاک جگ کا خلاصہ ہے

تیرا حسن ایک تماشا ہے

تری پھیلی گود کہ باغ ہے

تری خاک پاک ذلیل ہے

تو غلامیوں کی دلیل ہے

تری پود شرم کا داغ ہے

تجھے ماسوا سے گرا دیا

ہمیں ماسوا نے مٹا دیا

ہوئے تفرقوں سے تمام ہم

تجھے جب تلک کہ بھلا رکھا

ہمیں وقت نے بھی مٹا رکھا

بنے گھر میں اپنے غلام ہم

ترے خون ہیں یہ پھٹے پھٹے

ترے پوت ہیں یہ بٹے بٹے

ترے دل جگر ہیں یہ بے وفا

ترا کچھ لہو ہی سفید ہے

کہ عجب طرح کا یہ بھید ہے

نہیں بھائی بھائی سے آشنا

نہیں غیر کا ہمیں کچھ گلا

کہ غلامیوں کا یہ پھل ملا

ہمیں تفرقہ کے جنون سے

ترے دودھ میں مری پیاری ماں

نہیں درد کی کوئی بجلیاں

کہ ملا دے خون کو خون سے

ہمیں بھائیوں سے غرور ہیں

ترے جہل و وہم میں چور ہیں

کہ جو کام ہیں سو خطا کے ہیں

کہیں ذات پات کی لاگ ہے

کہیں دین دھرم کی آگ ہے

کہیں بیر مفت خدا کے ہیں

جنہیں پیت ہے انہیں جیت ہے

یہی جگ میں جیت کی ریت ہے

ترے پوت اپنوں سے غیر ہیں

ہمیں غیریت یہ مٹانی ہے

ہمیں جیت آپ پہ پانی ہے

اسی گھر کے غیر سے غیر ہیں

ترے پوت بھائی ہیں بھائی ہوں

ترے دل سے سب ہی فدائی رہوں

کہ تو آپ اپنی مثال ہو

ترے زور کی یہی دھاک ہو

کہ جہاں برائی سے پاک ہو

ترا علم حق کا کمال ہو

(1296) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Watan In Urdu By Famous Poet Azmatullah Khan. Watan is written by Azmatullah Khan. Enjoy reading Watan Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Azmatullah Khan. Free Dowlonad Watan by Azmatullah Khan in PDF.