Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d256134bbbef69ba235fd8b83f52d1d9, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
زنجیر پا سے آہن شمشیر ہے طلب - عزیز حامد مدنی کی شاعری - Darsaal

زنجیر پا سے آہن شمشیر ہے طلب

زنجیر پا سے آہن شمشیر ہے طلب

شاید تری گلی میں نہ پہنچے یہ شور اب

آخر جھلک اٹھی وہ گریباں کے چاک سے

جس انتظار صبح میں گزری تھی میری شب

یاد آئی دل کو تیرے در نیم وا کی رات

رکنے لگے قدم جو سر راہ بے سبب

یہ شان دلبری ہے کہ وہ جب بھی مل گیا

پایا مزاج دوست کو آسودۂ طرب

اس تازہ دم ہوا میں مرے ماہ نیم ماہ

اس بام سے جدا نہ کبھی ہو طلوع شب

آنکھیں تو کھول دور تغیر ہے ہم نشیں

کچھ کھڑکیاں تو کھول گئی ہے ہوائے شب

چلنے کو ہے ہوائے گل و لالہ کی جگہ

اک نقب سی لگاتی ہوئی صرصر عقب

آنکھوں پہ ایک جادوئے ظلمت سا چھا گیا

ہول آفریں ہیولوں کے جنبش میں آئے لب

کاذب صحافتوں کی بجھی راکھ کے تلے

جھلسا ہوا ملے گا ورق در ورق ادب

دنیا بدل گئی ہے حساب اور ہو گئے

رمز تغیر رخ عالم ہوئے ہیں سب

صدیوں میں جا کے بنتا ہے آخر مزاج دہر

مدنیؔ کوئی تغیر عالم ہے بے سبب

(1043) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Zanjir-e-pa Se Aahan-e-shamshir Hai Talab In Urdu By Famous Poet Aziz Hamid Madni. Zanjir-e-pa Se Aahan-e-shamshir Hai Talab is written by Aziz Hamid Madni. Enjoy reading Zanjir-e-pa Se Aahan-e-shamshir Hai Talab Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aziz Hamid Madni. Free Dowlonad Zanjir-e-pa Se Aahan-e-shamshir Hai Talab by Aziz Hamid Madni in PDF.