Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f88960babf793e51c34d6689fa1b89ea, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
رنگ سارے اپنے اندر رفتگاں کے ہیں - اسلم محمود کی شاعری - Darsaal

رنگ سارے اپنے اندر رفتگاں کے ہیں

رنگ سارے اپنے اندر رفتگاں کے ہیں

ہم کہ برگ رائیگاں نخل زیاں کے ہیں

شیشۂ عمر رواں سے خوف آتا ہے

عکس اس میں ساعت کم مہرباں کے ہیں

ہم کو کیا لا حاصلی ہی عشق میں گر ہے

ہم تو خوگر یوں بھی کار رائیگاں کے ہیں

تیرے کوچے کی ہوا پوچھے ہے اب ہم سے

نام کیا ہے کیا نسب ہے ہم کہاں کے ہیں

ہم کو کیا ارض و سما کے سب خزانوں سے

ہم تو عاشق ایک اسم جاوداں کے ہیں

میرے پرتو نے طلسم تیرگی توڑا

اور اب روشن مناظر خاکداں کے ہیں

ہم کو کیا موج فنا سے خوف آئے گا

منتظر ہم خود زوال رنگ جاں کے ہیں

امتحاں یہ سختیاں یہ گردشیں اسلمؔ

سب اشارے ایک چشم مہرباں کے ہیں

(999) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rang Sare Apne Andar Raftagan Ke Hain In Urdu By Famous Poet Aslam Mahmood. Rang Sare Apne Andar Raftagan Ke Hain is written by Aslam Mahmood. Enjoy reading Rang Sare Apne Andar Raftagan Ke Hain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aslam Mahmood. Free Dowlonad Rang Sare Apne Andar Raftagan Ke Hain by Aslam Mahmood in PDF.