Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_bf55f5c2d8e8229b9e130d1033122767, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بہار ہے ترے عارض سے لو لگائے ہوئے - اثر لکھنوی کی شاعری - Darsaal

بہار ہے ترے عارض سے لو لگائے ہوئے

بہار ہے ترے عارض سے لو لگائے ہوئے

چراغ لالہ و گل کے ہیں جھلملائے ہوئے

ترا خیال بھی تیری ہی طرح آتا ہے

ہزار چشمک برق و شرر چھپائے ہوئے

لہو کو پگھلی ہوئی آگ کیا بنائیں گے

جو نغمے آنچ میں دل کی نہیں تپائے ہوئے

ذرا چلے چلو دم بھر کو دن بہت بیتے

بہار صبح چمن کو دلہن بنائے ہوئے

قدیم سے ہے یہی رسم و راہ ملک وفا

کہ آزمائے گئے جو تھے آزمائے ہوئے

ڈھٹائی دیکھی تھی اس سے لڑاتے ہیں آنکھیں

ستارے آنکھوں کی تیری جھپک چرائے ہوئے

ہے جائے حسن حیا اور بھی اضافہ کر

نظر کے سامنے آ جا نظر جھکائے ہوئے

جو منتظر تھے کسی کے وہ سو گئے آخر

سسکتی آرزوؤں کو گلے لگائے ہوئے

اب اس کے بعد گلہ کس سے کیجئے کس کا

سمجھتے تھے جنہیں اپنا وہی پرائے ہوئے

ہم اپنے حال پریشاں پہ مسکرائے تھے

زمانہ ہو گیا یوں بھی تو مسکرائے ہوئے

ہمیشہ کیف سے خالی رہیں گے وہ نغمے

جو تیری نکہت خوش میں نہیں بسائے ہوئے

اثرؔ سناتی ہیں اب دل کی دھڑکنیں شب کو

فسانے اس نگہ مست کے سنائے ہوئے

(887) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Bahaar Hai Tere Aariz Se Lau Lagae Hue In Urdu By Famous Poet Asar Lakhnavi. Bahaar Hai Tere Aariz Se Lau Lagae Hue is written by Asar Lakhnavi. Enjoy reading Bahaar Hai Tere Aariz Se Lau Lagae Hue Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Asar Lakhnavi. Free Dowlonad Bahaar Hai Tere Aariz Se Lau Lagae Hue by Asar Lakhnavi in PDF.