فلسفی کس لیے الزام فنا دیتا ہے

فلسفی کس لیے الزام فنا دیتا ہے

لفظ کن خود مری ہستی کا پتہ دیتا ہے

ہو گیا ترک مراسم کو زمانہ لیکن

آج تک دل تری نظروں کو دعا دیتا ہے

تھرتھراتے ہوئے ہاتھوں سے دوا کے بدلے

چارہ گر آج نہ جانے مجھے کیا دیتا ہے

کچھ تو ہوتا ہے حسینوں کو بھی احساس جمال

اور کچھ عشق بھی مغرور بنا دیتا ہے

سوز الفت سے وہ کم مایۂ غم ہے محروم

آتش دل کو جو اشکوں سے بجھا دیتا ہے

پردہ داری بھی ہے اک مصلحت خاص جمال

شوق نظارہ کی قیمت کو بڑھا دیتا ہے

زندگی دے کے مصیبت میں ہمیں ڈال دیا

کوئی یوں بھی کہیں بے جرم سزا دیتا ہے

دار مل ہی گئی منصور کو واعظ ورنہ

کون دنیا میں محبت کا صلہ دیتا ہے

ہائے اس بیکس و مجبور کی قسمت عرشیؔ

شام سے پہلے ہی جو شمع جلا دیتا ہے

(838) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Falsafi Kis Liye Ilzam-e-fana Deta Hai In Urdu By Famous Poet Arshi Bhopali. Falsafi Kis Liye Ilzam-e-fana Deta Hai is written by Arshi Bhopali. Enjoy reading Falsafi Kis Liye Ilzam-e-fana Deta Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Arshi Bhopali. Free Dowlonad Falsafi Kis Liye Ilzam-e-fana Deta Hai by Arshi Bhopali in PDF.