Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_e1c0252ffca9317e6c9b479a591bb9b0, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
آشنا ہوتے ہی اس عشق نے مارا مجھ کو - ارشد علی خان قلق کی شاعری - Darsaal

آشنا ہوتے ہی اس عشق نے مارا مجھ کو

آشنا ہوتے ہی اس عشق نے مارا مجھ کو

نہ ملا بحر محبت کا کنارا مجھ کو

کیوں مرے قتل کو تلوار برہنہ کی ہے

تیغ ابرو کا تو کافی ہے اشارا مجھ کو

خود ترے دام میں آیا کوئی افسوں نہ چلا

اے پری تو نے تو شیشے میں اتارا مجھ کو

میرے عیسیٰ کا ذرا دیکھنا اعجاز خرام

ایک ٹھوکر سے ملی عمر دوبارا مجھ کو

مانع دولت دیدار نہ ہو اے گریہ

رخ محبوب کا کرنے دے نظارا مجھ کو

دل میں اک گوہر خوبی کی محبت کا ہے جوش

آج کل بھاتا ہے دریا کا کنارا مجھ کو

دم دلاسے ہی میں ٹالا کیے ہر روز آخر

سوکھے گھاٹ اے گل تر خوب اتارا مجھ کو

نقد جاں نذر کروں تیرے پھر اے قاتل خلق

زندہ کر دے اگر اللہ دوبارا مجھ کو

پہلو یار کو غیروں سے جو خالی پایا

دل بیتاب نے کیا کیا نہ ابھارا مجھ کو

میں یہاں منتظر وعدہ رہا لیکن وہ

رہ گئے اور کہیں دے کے سہارا مجھ کو

آخر انسان ہوں پتھر کا تو رکھتا نہیں دل

اے بتو اتنا ستاؤ نہ خدا را مجھ کو

اپنے بیگانے سے اب مجھ کو شکایت نہ رہی

دشمنی کر کے مرے دوست نے مارا مجھ کو

پھندے میں پھنس کے میں اس کے نہ ہوا پھر جاں بر

تار گیسو نے ترے مار اتارا مجھ کو

ان کو سوجھا نہ ذرا پست و بلند الفت

غیر سے چڑھ گئے نظروں سے اتارا مجھ کو

صدمۂ صحبت اغیار نہ اٹھے گا کبھی

اور جو ظلم کرو سب ہیں گوارا مجھ کو

شاد اس سے ہوں کہ اس قاتل عالم نے خود آج

کہہ کے او عاشق ناشاد پکارا مجھ کو

جاں دی عشق میں اس حور کے میں نے جو قلقؔ

قبر میں آ کے فرشتوں نے اتارا مجھ کو

(1006) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Aashna Hote Hi Us Ishq Ne Mara Mujhko In Urdu By Famous Poet Arshad Ali Khan Qalaq. Aashna Hote Hi Us Ishq Ne Mara Mujhko is written by Arshad Ali Khan Qalaq. Enjoy reading Aashna Hote Hi Us Ishq Ne Mara Mujhko Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Arshad Ali Khan Qalaq. Free Dowlonad Aashna Hote Hi Us Ishq Ne Mara Mujhko by Arshad Ali Khan Qalaq in PDF.