صبح دم آیا تو کیا ہنگام شام آیا تو کیا

صبح دم آیا تو کیا ہنگام شام آیا تو کیا

تو مری ناکامیوں کے بعد کام آیا تو کیا

التفات اولیں کی بات ہی کچھ اور ہے

مجھ تک ان کی بزم میں اب دور جام آیا تو کیا

طاقت نظارہ جب منت پذیر ہوش ہو

بہر جلوہ پھر کوئی بالائے بام آیا تو کیا

شورش‌ ہنگامہ منصور کی تجدید ہے

قتل کو میرے وہ با ایں اہتمام آیا تو کیا

اب کہاں وہ فصل گل اور اب کہاں جوش بہار

بہر گلگشت چمن وہ خوش خرام آیا تو کیا

اے ہجوم نا مرادی اے وفور یاس و غم

عشق میں کچھ لطف‌‌ سعئ نا تمام آیا تو کیا

جب گریباں میں ہمارے تار تک باقی نہیں

پھر اگر صبح بہاراں کا پیام آیا تو کیا

آرزوئے دل ابھی تک تشنہ تفسیر ہے

تجھ کو نجمیؔ شیوۂ حسن کلام آیا تو کیا

(804) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Subh-dam Aaya To Kya Hangam-e-sham Aaya To Kya In Urdu By Famous Poet Amjad Najmi. Subh-dam Aaya To Kya Hangam-e-sham Aaya To Kya is written by Amjad Najmi. Enjoy reading Subh-dam Aaya To Kya Hangam-e-sham Aaya To Kya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Amjad Najmi. Free Dowlonad Subh-dam Aaya To Kya Hangam-e-sham Aaya To Kya by Amjad Najmi in PDF.