سنو یار اس کی گھٹن کچھ نہیں ہے

سنو یار اس کی گھٹن کچھ نہیں ہے

کسی درد کی اب چبھن کچھ نہیں ہے

کھلونے ہیں مٹی کے ہم سب یہاں پر

حقیقت یہی ہے بدن کچھ نہیں ہے

یہ مانا کہ پیکر بہت کچھ ہے لیکن

بنا روح یہ پیرہن کچھ نہیں ہے

لگی آگ خوابوں میں اتنی کہ سمجھو

یہ آنکھوں کی میرے جلن کچھ نہیں ہے

میں خود مستقل ہوں سفر میں سو مجھ کو

یہ لگنے لگا ہے تھکن کچھ نہیں ہے

بنا ساتھ تیرے سبھی کچھ ہے سونا

یہ دنیا جہاں انجمن کچھ نہیں ہے

نمائش ہے سب میتؔ میرے غموں کی

غزل کچھ نہیں ہے یہ فن کچھ نہیں ہے

(883) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Suno Yar Isko GhuTan Kuchh Nahin Hai In Urdu By Famous Poet Amit Sharma Meet. Suno Yar Isko GhuTan Kuchh Nahin Hai is written by Amit Sharma Meet. Enjoy reading Suno Yar Isko GhuTan Kuchh Nahin Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Amit Sharma Meet. Free Dowlonad Suno Yar Isko GhuTan Kuchh Nahin Hai by Amit Sharma Meet in PDF.