Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_dfbe9353bb78d6017786a4f1f414d3d4, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
حیا گرتی ہوئی دیوار تھی کل شب جہاں میں تھا - امیر الاسلام ہاشمی کی شاعری - Darsaal

حیا گرتی ہوئی دیوار تھی کل شب جہاں میں تھا

حیا گرتی ہوئی دیوار تھی کل شب جہاں میں تھا

نظر اٹھنا بہت دشوار تھی کل شب جہاں میں تھا

جنہیں ساڑی میں آنا تھا وہ پتلونوں میں آئیں تھیں

تمیز مرد و زن دشوار تھی کل شب جہاں میں تھا

نظر کے کوفتے رخ کے پراٹھے وصل کے شربت

مکمل دعوت دیدار تھی کل شب جہاں میں تھا

زلیخائیں بضد تھیں ایک یوسف کے لیے یارو

بڑی ہی گرمئ بازار تھی کل شب جہاں میں تھا

پلس سیون کا چشمہ فٹ کئے تھے دیدہ ور سارے

نظر اپنی بھی نمبردار تھی کل شب جہاں میں تھا

تھرکنے ناچنے ٹھمکے لگانے کے تھے سب ماہر

ثقافت بر سر پیکار تھی کل شب جہاں میں تھا

کسی فرہاد کو حاجت نہ تھی تیشہ اٹھانے کی

ہر اک شیریں بیاں تلوار تھی کل شب جہاں میں تھا

(789) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Haya Girti Hui Diwar Thi Kal Shab Jahan Main Tha In Urdu By Famous Poet Ameerul Islam Hashmi. Haya Girti Hui Diwar Thi Kal Shab Jahan Main Tha is written by Ameerul Islam Hashmi. Enjoy reading Haya Girti Hui Diwar Thi Kal Shab Jahan Main Tha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ameerul Islam Hashmi. Free Dowlonad Haya Girti Hui Diwar Thi Kal Shab Jahan Main Tha by Ameerul Islam Hashmi in PDF.