Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_7fc377212f32c542d438edcb9e92a824, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
مجھے خبر ہے مجھے یقیں ہے - عنبر بہرائچی کی شاعری - Darsaal

مجھے خبر ہے مجھے یقیں ہے

مجھے خبر ہے

یہ آبنوسی چٹان جو دوب کے سبز تختے پہ آ گری ہے

نئی سبک نرم پتیوں کا سنگھار پی کر

سنہرے لمحوں کی سانس میں پھانس بن کر اٹک گئی ہے

مجھے یقیں ہے

کہ موسموں کے طلسم یہ تیرگی اڑا کر

اسی سلگتی چٹان پر دوب کی سبز زلفیں بکھیر دیں گے

مجھے یقیں ہے

مرے کٹے بازوؤں کی طاقت مری رگوں سے نہیں گئی ہے

مرے لہو کے یہ سرخ دھارے نئی حکایت کے پیش رو ہیں

نئی امنگوں نئے اجالوں نئے شفق زار کے امیں ہیں

مجھے خبر ہے

کہ غول چڑیوں کے لشکر ابرہہ کی اب کچھ خبر نہ لیں گے

ہماری آنکھوں میں روشنی ہے مگر دلوں میں سیاہیاں ہیں

اداسیوں کے گھنے دھویں میں چھپی ہوئی کامرانیاں ہیں

مجھے یقیں ہے

کہ اس فضا میں فراز صحرائے بے اماں ہیں

ہزاروں معصوم ایڑیاں رگڑ چکے ہیں رگڑ رہے ہیں

ابل پڑے گا ضرور کوئی حیات افروز آب شیریں

صداقتوں کے بہار زاروں کو آخرش تازگی ملے گی

مجھے خبر ہے مجھے یقیں ہے

(767) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mujhe KHabar Hai Mujhe Yaqin Hai In Urdu By Famous Poet Ambar Bahraichi. Mujhe KHabar Hai Mujhe Yaqin Hai is written by Ambar Bahraichi. Enjoy reading Mujhe KHabar Hai Mujhe Yaqin Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ambar Bahraichi. Free Dowlonad Mujhe KHabar Hai Mujhe Yaqin Hai by Ambar Bahraichi in PDF.