Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_1b0779050f569867396c40005714c407, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
شہر - عین رشید کی شاعری - Darsaal

شہر

شہر تو اپنے گندے پاؤں پسارے دریا کے کنارے لیٹا ہے

اور تیرے سینے پر رینگتی ہوئی چیونٹیاں سورج کو گھور رہی ہیں

جب نصف درجن غیر ملکی حکیموں نے مشترکہ طور پر اعلان کیا

مرض سنگین ہے اور یہ بہت جلد ہی مر جائے گا

تو کسی چیچک زدہ بچے کی طرح تو نے انہیں دیکھا اور خاموش ہو رہا

غلیظ بدکار بے رحم

شہر لوگ کہتے ہیں تو بدکار ہے

اور میں نے خود دیکھا ہے

سر شام

تیرے رنگے چہرے والی عورتیں لڑکھڑاتے نوجوانوں کو نگل جاتی ہیں

بے رحم

جب رات گئے تیرے دانشور رکشا کیے خودکشی کرنے جاتے ہیں

تو خاموش رہتا ہے

شہر میں تیری دیوانہ کن خواہشوں سے بے زار ہوں

شہر تو اپنے گندے لباس کب اتارے گا

شہر لوگ کہتے ہیں مرنے کے بعد میری ہڈی سے بٹن بنائیں گے

شہر تیری دیواروں پر یہ کیسی تحریریں ہیں

شہر میں نے مہینوں سے اخبار نہیں پڑھا

شہر تو چائے میں شکر ڈالنا بھول گیا ہے

اور یہ تیرے آنسوؤں کی طرح لگ رہی ہے

شہر مجھے نیند آ رہی ہے تھپک کر سلا دے

(989) ووٹ وصول ہوئے

عین رشید کی شاعری

Your Thoughts and Comments

Shahr In Urdu By Famous Poet Ain Rashid. Shahr is written by Ain Rashid. Enjoy reading Shahr Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ain Rashid. Free Dowlonad Shahr by Ain Rashid in PDF.