Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_cd141a2f4423c6866af051c123ed230b, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
خدمت وطن - احمق پھپھوندوی کی شاعری - Darsaal

خدمت وطن

وطن کی خدمت بے لوث ہے ہر شخص پر لازم

یہی وہ کام ہے جو آدمی کے کام آتا ہے

لگا دی جاتی ہے حب وطن میں سر کی بازی بھی

اک ایسا بھی وفور جوش میں ہنگام آتا ہے

پلٹنے ہی کو ہے قسمت تمہاری اے وطن والو

تمہارے واسطے یہ عرش سے پیغام آتا ہے

غلامی دور ہوتی ہے تمہاری اب کوئی دم میں

حکومت اور سرداری کا پھر ہنگام آتا ہے

مصیبت ہے یہ بالکل عارضی اس پر نہ گھبرانا

بس اب آتا ہے عہد راحت و آرام آتا ہے

وہی پھر بھی بزم ہوگی پھر وہی رنگینیاں ہوں گی

وہی پیمانہ آتا ہے وہی پھر جام آتا ہے

تم اپنی ناتوانی سے پریشاں اس قدر کیوں ہو

کبھی کمزور ہونا بھی بشر کے کام آتا ہے

مٹا دیتا ہے دم میں نخوت نمرود اک مچھر

کبھی ایسا بھی دور گردش ایام آتا ہے

خدا را اس نزاع باہمی کو ختم فرما دو

ذرا سوچو کہ تم پر کس قدر الزام آتا ہے

کبھی چھڑتا ہے گر مذکور، قوموں کی جہالت کا

تو سب سے پہلے کانوں میں تمہارا نام آتا ہے

یہ نکتہ یاد رکھو اس کو بھولا کہہ نہیں سکتے

جو وقت صبح جا کر، گھر پہ وقت شام آتا ہے

(1226) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHidmat-e-watan In Urdu By Famous Poet Ahmaq Phaphoondvi. KHidmat-e-watan is written by Ahmaq Phaphoondvi. Enjoy reading KHidmat-e-watan Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ahmaq Phaphoondvi. Free Dowlonad KHidmat-e-watan by Ahmaq Phaphoondvi in PDF.