دھند کے رشتے ہے
دھند کے رشتے گہرے ہوتے جاتے ہیں
آواز نہیں جو آئے
اور کانوں کی بے کار ہوس پر
جلتے پانی کے چھینٹے دے
سوچ سکو تو سوچو
اور اس ڈولتے پل کی راکھ پر
اپنے الٹے سیدھے نام لکھو
شنکر درگا ودیا وجے سمترا
جو اب بھی ہے وہ کبھی نہ تھا
جو کبھی نہ تھا وہ اب بھی ہے
وہ اب بھی ہے اور تم اس کو پہچانتے ہو
جب دھند کا جھوٹ
تمہارے سر پر ناچے گا
تم روؤ گے
کسی کو اس کے نہ ہونے کا دوش نہ دو
وہ کون تھا
اپنے برسوں کے بھولے بسرے ایمان کی لجا
بھیگی مٹی میں بند کیے
اس دکھی زمین پہ ہار گیا
پہچانتے ہو
شاید
شاید تو پھر جانے دو
برے بھلے تو پیٹ کی کالی تہہ میں ہوتے ہیں
اور مٹیالی الجھن
اور جسم پہ کتنی سرد لکیریں
کھینچی جاتی ہیں
کوئی نہیں جورو کے
کوئی نہیں جورو کے
ابھلاشا کب پیدا ہوتی ہے
کتنی گھڑیاں روز بڑھاتی ہے
کتنی گھڑیاں روز گھٹاتی ہے
کب جاگتی ہے کب سوتی ہے
ابھلاشا درگا ہے
اور درگا ڈیزل پینا سیکھ گئی ہے
اس نے دودھیا کپڑے اور سنہرے گہنے
اتار دیئے ہیں
کھلونے اب بھی مل جاتے ہیں
پر دھرتی اناج سے خالی ہے
اور جیب میں خاک بھری ہے
خاک چھپا کر چلنا مشکل ہے
جب سڑکیں جاتی ہوں
جب دھوپ اور کوڑے کے دھبے
رفتار گھلاوٹ چھوٹے بڑے اجداد
سمے کے اڑتے ذروں کا
بے ضمیر بھی جاگ اٹھے
تو جیب کی تہہ میں
خاک چھپا کے چلنا مشکل ہے
شور ہی شور اور گونگے پاؤں
تازہ اخبار کے ٹکڑے دنیا
دروازے بند کرو
ننھے وجے سے کہہ دو وہ سو جائے
دوری صرف سسکتی دوری ہے
وہ کبھی نہیں بھلائے گی
دروازہ بند کرو اور چپ ہو جاؤ
دھند کے رشتے گہرے ہوتے جاتے ہیں
(958) ووٹ وصول ہوئے
Dhund Ke Rishte Hai In Urdu By Famous Poet Ahmad Hamesh. Dhund Ke Rishte Hai is written by Ahmad Hamesh. Enjoy reading Dhund Ke Rishte Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ahmad Hamesh. Free Dowlonad Dhund Ke Rishte Hai by Ahmad Hamesh in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends