وہی درندہ
وہی درندہ
مجھے جنگل سے شہر لے آیا
یہاں اس نے
مسکرانا سیکھا
جو کرتا رہا
میں دیکھتا رہا
اور اپنے اندر حیرتیں جمع کرتا رہا
اس نے ایک عورت کی چھاتیاں
بھنبھوڑ ڈالیں
جس نے اس کے عضو تناسل
اور دل کو تھکا دیا ہے
اس نے آسمان کی طرف دیکھا
اور تھوک نگل لیا
وہاں اسے
کوئی نظر نہیں آیا
مجھے پتا نہ چلتا
وہ لفظوں میں چھپ جاتا
وہیں سے نحوست سے مسکراتا
دکھائی پڑتا
کبھی کبھی
میں نے اس سے
جان چھڑانی چاہی
جب میں پھول لے رہا تھا
اس لڑکی کے لیے
جس کا دل
ایک پھول سے بھی زیادہ
نرم اور ہلکا تھا
میں نے اس سے
جان چھڑانی چاہی
جب دھوپ دیواروں سے
اترنے کا نام نہیں لیتی تھی
اور لمحے اونگھتے تھے
میں ان دھوپ بھری دیواروں میں
اسے دفن کرنا چاہتا تھا
میں نے اس سے جان چھڑانی چاہی
جب میں نے پہلی بار
سچ بولنا سیکھا
یہ اسے پسند نہیں آیا
اس نے کرودھ میں
آئینہ ایجاد کیا
اور میرے سامنے رکھ دیا
میں نے دیکھا
وہی درندہ
میں خود ہوں
(802) ووٹ وصول ہوئے
Wahi Darinda In Urdu By Famous Poet Ahmad Azad. Wahi Darinda is written by Ahmad Azad. Enjoy reading Wahi Darinda Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ahmad Azad. Free Dowlonad Wahi Darinda by Ahmad Azad in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends