Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_ccc43cfcdb867e386ecf70a28a7029e2, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
گوشت کی سڑکوں پر - عادل منصوری کی شاعری - Darsaal

گوشت کی سڑکوں پر

پھول باسی ہو گئے ہیں

لمس کی شدت سے تھک کر

ہاتھ جھوٹے ہو گئے ہیں

اس جگہ کل نہر تھی اور آج دریا بہہ رہا ہے

بوڑھا مانجھی کہہ رہا ہے

خواہشوں کے پیڑ پر لٹکے ہوئے

سایوں کو دیمک کھا رہی ہے

وقت کی نالی میں

سورج چاند تارے بہہ رہے ہیں

برف کے جنگل سے شعلے اٹھ رہے ہیں

خواب کے جلتے ہوئے چیتے

میری آنکھوں میں آ کر چھپ گئے ہیں

گھر کی دیواروں پہ

تنہائی کے بچھو رینگتے ہیں

تشنگی کے سانپ

خالی پانی کے مٹکے میں اپنا منہ چھپائے رو رہے ہیں

رات کے بہکے ہوئے ہاتھی

افق کے بند دروازے پہ دستک دے رہے ہیں

ہاتھ چھوڑو

ہاتھ میں کانٹا چبھا ہے

تین دن سے پھانس اندر ہے

نکلتی ہی نہیں

نام کیا ہے اور کہاں رہتے ہو تم

جامع مسجد کے قریب

کہتے ہیں مسجد کے مینارے بھی تھے

شہر میں اک زلزلہ آیا تھا جس سے گر گئے

گوشت کی سڑکوں پہ

کالے خون کے سایوں کا سورج چل رہا ہے

لذتوں کی آگ میں تن جل رہا ہے

(976) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Gosht Ki SaDkon Par In Urdu By Famous Poet Adil Mansuri. Gosht Ki SaDkon Par is written by Adil Mansuri. Enjoy reading Gosht Ki SaDkon Par Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Adil Mansuri. Free Dowlonad Gosht Ki SaDkon Par by Adil Mansuri in PDF.