Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_0bc888662b7ca78a90d29bf7a7502db8, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
تم جو سیانے ہو گن والے ہو - ادا جعفری کی شاعری - Darsaal

تم جو سیانے ہو گن والے ہو

ہیرے موتی لعل جواہر رولے بھر بھر تھالی

اپنا کیسہ اپنا دامن اپنی جھولی خالی

اپنا کاسہ پارہ پارہ اپنا گریباں چاک

چاک گریباں والے لوگو تم کیسے گن والے ہو

کانٹوں سے تلوے زخمی ہیں روح تھکن سے چور

کوچے کوچے خوشبو بکھری اپنے گھر سے دور

اپنا آنگن سونا سونا اپنا دل ویران

پھولوں کلیوں کے رکھوالو تم کیسے گن والے ہو

طوفانوں سے ٹکر لے لی جب تھامے پتوار

پیار کے ناطے جس کشتی کے لاکھوں کھیون ہار

ساحل ساحل شہر بسائے ساگر ساگر دھوم

مانجھی اپنی نگری بھولے تم کیسے گن والے ہو

آنکھوں کرنیں ماتھے سورج اور کٹیا اندھیاری

کیسے لکھ لٹ راجہ ہو تم سمجھیں لوگ بھکاری

شیشہ سچا اجلا جب تک اونچا اس کا بھاؤ

اپنا مول نہ جانا تم نے کیسے گن والے ہو

جن کھیتوں کا رنگ نکھارے جلتی تپتی دھوپ

ساون کی پھواریں بھی چاہیں ان کھیتوں کا روپ

تم کو کیا گھاٹا دل والو

تم جو سچے ہو گن والے ہو

(1113) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tum Jo Siyane Ho Gun Wale Ho In Urdu By Famous Poet Ada Jafri. Tum Jo Siyane Ho Gun Wale Ho is written by Ada Jafri. Enjoy reading Tum Jo Siyane Ho Gun Wale Ho Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ada Jafri. Free Dowlonad Tum Jo Siyane Ho Gun Wale Ho by Ada Jafri in PDF.