Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_dc319055769970d7afefe193f7ebf1fa, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
یہی نہیں کہ زخم جاں کو چارہ جو ملا نہیں - ادا جعفری کی شاعری - Darsaal

یہی نہیں کہ زخم جاں کو چارہ جو ملا نہیں

یہی نہیں کہ زخم جاں کو چارہ جو ملا نہیں

یہ حال تھا کہ دل کو اسم آرزو ملا نہیں

ابھی تلک جو خواب تھے چراغ تھے گلاب تھے

وہ رہ گزر کوئی نہ تھی کہ جس پہ تو ملا نہیں

تمام عمر کی مسافتوں کے بعد ہی کھلا

کبھی کبھی وہ پاس تھا جو چار سو ملا نہیں

وہ جیسے اک خیال تھا جو زندگی پہ چھا گیا

رفاقتیں تھیں اور یوں کہ روبرو ملا نہیں

تمام آئنوں میں عکس تھے مری نگاہ کے

بھرے نگر میں ایک بھی مجھے عدو ملا نہیں

وراثتوں کے ہاتھ میں جو اک کتاب تھی ملی

کتاب میں جو حرف ہے ستارہ خو ملا نہیں

وہ کیسی آس تھی ادا جو کو بہ کو لیے پھری

وہ کچھ تو تھا جو دل کو آج تک کبھو ملا نہیں

(891) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Yahi Nahin Ki ZaKHm-e-jaan Ko Chaara-ju Mila Nahin In Urdu By Famous Poet Ada Jafri. Yahi Nahin Ki ZaKHm-e-jaan Ko Chaara-ju Mila Nahin is written by Ada Jafri. Enjoy reading Yahi Nahin Ki ZaKHm-e-jaan Ko Chaara-ju Mila Nahin Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ada Jafri. Free Dowlonad Yahi Nahin Ki ZaKHm-e-jaan Ko Chaara-ju Mila Nahin by Ada Jafri in PDF.