Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_bba15cd9a4ca44a0601f3fda93437086, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
جو شخص تجھ کو فرشتہ دکھائی دیتا ہے - عابد عالمی کی شاعری - Darsaal

جو شخص تجھ کو فرشتہ دکھائی دیتا ہے

جو شخص تجھ کو فرشتہ دکھائی دیتا ہے

وہ آئنے سے ڈرا سا دکھائی دیتا ہے

کیا تھا دفن جسے فرش کے تلے کل رات

وہ آج چھت سے اترتا دکھائی دیتا ہے

تری نگاہ میں ممکن ہے کچھ اٹک جائے

مجھے تو صرف اندھیرا دکھائی دیتا ہے

سوال ذہن میں چبھتے ہیں نشتروں کی طرح

یہ خون بھی مجھے ہوتا دکھائی دیتا ہے

خلا میں ڈوب چکی ہے نگاہ جب میری

وہ پوچھتے ہیں تجھے کیا دکھائی دیتا ہے

نگلتا جاتا ہے چپ چاپ خشک جنگل اسے

یہ آفتاب تو ٹھنڈا دکھائی دیتا ہے

نقاب بدلو کچھ ایسے کہ معجزہ ہو جائے

ہجوم ورنہ بکھرتا دکھائی دیتا ہے

تمہاری یاد کے دریا تمام سوکھ چلے

جہاں تہاں مجھے صحرا دکھائی دیتا ہے

صدائیں گونجتی رہتی ہیں رات بھر کس کی

مکان ویسے تو سونا دکھائی دیتا ہے

جو پیڑ تم نے لگایا تھا میرے آنگن میں

وہ اس برس مجھے گرتا دکھائی دیتا ہے

(1161) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jo ShaKHs Tujhko Farishta Dikhai Deta Hai In Urdu By Famous Poet Abid Almi. Jo ShaKHs Tujhko Farishta Dikhai Deta Hai is written by Abid Almi. Enjoy reading Jo ShaKHs Tujhko Farishta Dikhai Deta Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Abid Almi. Free Dowlonad Jo ShaKHs Tujhko Farishta Dikhai Deta Hai by Abid Almi in PDF.