بے جنبش ابرو تو نہیں کام چلے گا

بے جنبش ابرو تو نہیں کام چلے گا

آ کر مرے قصے میں ترا نام چلے گا

ٹھہرا ہے مرے ذہن میں جو قافلۂ گل

تھوڑا سا تو لے کر یہاں آرام چلے گا

زہاد کی مالا نہیں جو رات کو نکلے

رندوں کا پیالہ ہے سر شام چلے گا

تو رقص کرے گرد مرے اور میں گاؤں

یہ کھیل بھی اے گردش ایام چلے گا

چھپ چھپ کے جو آتا ہے ابھی میری گلی میں

اک روز مرے ساتھ سر عام چلے گا

(1247) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Be-jumbish-e-abru To Nahin Kaam Chalega In Urdu By Famous Poet Abdul Hamid Adam. Be-jumbish-e-abru To Nahin Kaam Chalega is written by Abdul Hamid Adam. Enjoy reading Be-jumbish-e-abru To Nahin Kaam Chalega Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Abdul Hamid Adam. Free Dowlonad Be-jumbish-e-abru To Nahin Kaam Chalega by Abdul Hamid Adam in PDF.