Hadith no 989 Of Sunan Nisai Chapter Abwab Quran May Sajdon Ka Bayan (Lectures Related to Kneeling)
Read Sunan Nisai Hadith No 989 - Hadith No 989 is from Lectures Related To Kneeling , Abwab Quran May Sajdon Ka Bayan Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 989 of Imam Nasai covers the topic of Lectures Related To Kneeling briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 989 from Lectures Related To Kneeling in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 989
Hadith No | 989 |
---|---|
Book Name | Sunan Nisai |
Book Writer | Imam Nasai |
Writer Death | 303 ھ |
Chapter Name | Lectures Related To Kneeling |
Roman Name | Abwab Quran May Sajdon Ka Bayan |
Arabic Name | باب سجود القرآن |
Urdu Name | ابواب قرآن میں سجدوں کا بیان |
Urdu Translation
´عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب میں سورۃ «حم» الدخان پڑھی۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، قال : حَدَّثَنَا أَبِي ، قال : حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، وَذَكَرَ آخَرَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَرَأَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِ حم ، الدُّخَانِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 989 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
ابواب قرآن میں سجدوں کا بیان سے مزید احادیث
حدیث نمبر 958
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ «ص» میں سجدہ کیا، اور فرمایا: ”داود علیہ السلام نے یہ سجدہ توبہ کے لیے کیا تھا، اور ہم یہ سجدہ (توبہ کی قبولیت پر) شکر ادا کرنے کے لیے کر رہے ہیںمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 984
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے فلاں سے بڑھ کر کسی کے پیچھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہ نماز نہیں پڑھی (سلیمان کہتے ہیں) ہم نے اس شخص کے پیچھے نماز پڑھی، وہ ظہر کی پہلی دونوں رکعتیں لمبی کرتے تھے، اور آخری دونوں (رکعتیں) ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 978
´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے، اور آخری دونوں رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے تھے، اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 981
´جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر میں «والليل إذا يغشى» پڑھتے تھے، اور عصر میں اسی جیسی سورت پڑھتے، اور صبح میں اس سے زیادہ لمبی سورت پڑھتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 972
´براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہر پڑھتے تھے، تو ہم آپ سے سورۃ لقمان اور سورۃ والذاریات کی ایک آدھ آیت کئی آیتوں کے بعد سن لیتے تھے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1026
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے، یہاں تک کہ آپ انہیں اپنے مونڈھوں کے بالمقابل لے جاتے ۱؎، اور جب رکوع کرتے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 965
´اس سند سے بھی` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1023
´یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے کہ` انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت اور نماز کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: تم کہاں اور آپ کی نماز کہاں! پھر انہوں نے آپ کی قرأت بیان کی جس کا ایک ایک حرف بالکل واضح تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1002
´براء بن عازب رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی پہلی رکعت میں «والتین والزیتون» پڑھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 959
´مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں سورۃ النجم پڑھی، تو آپ نے سجدہ کیا، اور جو لوگ آپ کے پاس تھے انہوں نے بھی سجدہ کیا، لیکن میں نے اپنا سر اٹھائے رکھا، اور سجدہ کرنے سے انکار کیا، (راوی کہتے ہیں) ان دنوں مطلب نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 980
´جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں «والسماء ذات البروج» اور «والسماء والطارق» اور اسی جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1019
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبی کے خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کو اللہ تعالیٰ جس طرح سنتا ہے اس طرح کسی اور چیز کو نہیں سنتا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1020
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: ”انہیں آل داود کے لحن (سُر) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 985
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:` انصار کا ایک شخص دو اونٹوں کے ساتھ جن پر سنچائی کے لیے پانی ڈھویا جاتا ہے معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا، اور وہ مغرب ۱؎ پڑھ رہے تھے، تو انہوں نے سورۃ البقرہ شروع کر دی، تو اس شخص نے (الگ جا کر) نماز پڑھی، پھر وہ چلا گیا تو یہ بات نبی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1011
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں کھڑے ہوئے یہاں تک کہ آپ نے ایک ہی آیت میں صبح کر دی، وہ آیت یہ تھی: «إن تعذبهم فإنهم عبادك وإن تغفر لهم فإنك أنت العزيز الحكيم» ”یعنی اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 988
´جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں سورۃ الطور پڑھتے سنا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1018
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ کوئی چیز اتنی پسندیدگی سے نہیں سنتا جتنی خوش الحان نبی کی زبان سے قرآن سنتا ہے، جو اسے خوش الحانی کے ساتھ بلند آواز سے پڑھتا ہو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1022
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: ”انہیں داود کے لحن (سُر) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 992
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب میں سورۃ الاعراف پڑھی، آپ نے اسے دونوں رکعتوں میں بانٹ دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 979
´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے، اور ظہر میں پہلی رکعت لمبی کرتے، اور دوسری رکعت (پہلی کی بہ نسبت) مختصر کرتے ..مکمل حدیث پڑھیئے