Hadith no 5746 Of Sunan Nisai Chapter Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Drinks)
Read Sunan Nisai Hadith No 5746 - Hadith No 5746 is from Command And Problems Related To Drinks , Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5746 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Drinks briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5746 from Command And Problems Related To Drinks in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 5746
Hadith No | 5746 |
---|---|
Book Name | Sunan Nisai |
Book Writer | Imam Nasai |
Writer Death | 303 ھ |
Chapter Name | Command And Problems Related To Drinks |
Roman Name | Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الأشربة |
Urdu Name | مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ابوعثمان (جو ابوعثمان نہدی نہیں ہیں) سے روایت ہے کہ` ام الفضل نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں مسئلہ پوچھوایا۔ تو انہوں نے اپنے بیٹے نضر کے واسطہ سے ان کو بتایا کہ وہ گھڑے میں نبیذ تیار کرتے تھے، اور صبح کو نبیذ تیار کرتے اور شام کو پیتے۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ , قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ , عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ , عَنْ أَبِي عُثْمَانَ وَلَيْسَ بِالنَّهْدِيِّ , أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ أَرْسَلَتْ إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ تَسْأَلُهُ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ؟ , فَحَدَّثَهَا , عَنْ النَّضْرِ ابْنِهِ : " أَنَّهُ كَانَ يَنْبِذُ فِي جَرٍّ يُنْبَذُ غَدْوَةً وَيَشْرَبُهُ عَشِيَّةً " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5746 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5743
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان کے لیے مشکیزے میں کشمش صبح کو بھگوئی جاتی، پھر وہ اسے رات کو پیتے اور شام کو بھگوئی جاتی تو صبح کو پیتے، اور وہ مشکیزے کو دھو لیتے تھے، اور معمولی سا تل چھٹ وغیرہ نہیں رہنے دیتے۔ نافع کہتے ہیں: ہم اسے شہد کی طرح پیتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5629
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5727
´ابورجاء کہتے ہیں کہ` میں نے حسن (حسن بصری) سے اس طلاء کے بارے میں پوچھا جو جل کر نصف رہ گیا ہو، تو انہوں نے کہا: اسے مت پیو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5580
´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` نشہ حرام ہے اور بہترین روزی حلال ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5653
´عبدااللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے مٹی کے برتن (گھڑے) کی اجازت دی جس پر روغن نہ لگایا گیا ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5577
´ابراہیم نخعی اور عامر شعبی کہتے ہیں کہ` ہر نشہ لانے والی شے خمر (شراب) ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5627
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5607
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں «بتع» اور «مزر» کہا جاتا ہے، آپ نے فرمایا: «بتع» کیا ہے؟ میں نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5592
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5546
´جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5651
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکیزہ میں نبیذ تیار کی جاتی تھی، جب مشکیزہ نہ ہوتا تو پتھر کے برتن میں تیار کی جاتی، اور آپ نے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن اور روغنی برتن سے روکا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5622
´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` ہم نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام کیا ہے، میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا۔ میں نے کہا: میں نے آج ایک ایسی بات سنی ہے، جس پر مجھے حیرت ہے۔ وہ بولے: وہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5750
´ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ` لوگوں کا خیال تھا کہ جو شخص کوئی مشروب پیے اور اس سے نشہ آ جائے تو اس کے لیے درست نہیں کہ وہ دوبارہ اسے پیے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5667
´عروہ بن رویم بیان کرتے ہیں کہ` ابن دیلمی عبداللہ بن عمرو بن عاص کی تلاش میں سوار ہوئے، ابن دیلمی نے کہا: چنانچہ میں ان کے پاس پہنچا تو میں نے عرض کیا: عبداللہ بن عمرو! آپ نے شراب کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات سنی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، میں نے آپ کو فرماتے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5648
´زاذان کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے درخواست کی کہ مجھ سے کوئی ایسی بات بیان کیجئیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے سلسلے میں سنی ہو اور اس کی شرح و تفسیر بھی بیان کیجئے تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5730
´عبدالملک بن طفیل جزری کہتے ہیں کہ` عمر بن عبدالعزیز نے ہمیں لکھا: طلاء مت پیو، جب تک کہ اس کا دو تہائی جل نہ جائے اور ایک تہائی باقی نہ رہ جائے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5553
´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوکھی کھجور اور انگور کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی کچی اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بناؤ“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5660
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` «اسراء» (معراج) کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شراب اور دودھ کے دو پیالے لائے گئے، آپ نے انہیں دیکھا تو دودھ لے لیا، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے آپ کو فطری چیز کی ہدایت دی، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5715
´طاؤس سے روایت ہے کہ` وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5686
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` شراب کم ہو یا زیادہ حرام ہے، اور دوسرے مشروبات اس وقت حرام ہیں جب نشہ آ جائے۔ ابن شبرمہ نے اسے عبداللہ بن شداد سے نہیں سنا۔مکمل حدیث پڑھیئے