Hadith no 5573 Of Sunan Nisai Chapter Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Drinks)
Read Sunan Nisai Hadith No 5573 - Hadith No 5573 is from Command And Problems Related To Drinks , Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5573 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Drinks briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5573 from Command And Problems Related To Drinks in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 5573
Hadith No | 5573 |
---|---|
Book Name | Sunan Nisai |
Book Writer | Imam Nasai |
Writer Death | 303 ھ |
Chapter Name | Command And Problems Related To Drinks |
Roman Name | Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الأشربة |
Urdu Name | مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھ کچی کھجور اور کشمش، ادھ کچی کھجور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ“۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُخْلَطَ الْبُسْرُ وَالزَّبِيبُ ، وَالْبُسْرُ وَالتَّمْرُ " ، وَقَالَ : " انْبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5573 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5552
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچی کھجور اور پکی کھجور، انگور اور کھجور (کی نبیذ) سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5634
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی برتن اور کدو کی تونبی سے روکا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5748
´سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبیذ کے بارے میں کہا: نبیذ کی شراب اس کی تل چھٹ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5736
´عطا سے شیرے (رس) کے بارے میں کہتے ہیں:` پیو، جب تک اس میں جھاگ نہ آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5643
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکڑی کے برتن، روغنی برتن، کدو کی تونبی اور لاکھی برتن سے منع فرمایا۔ ابراہیم بن علیہ کی روایت میں ہے کہ اسحاق کہتے ہیں: ہنیدہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے معاذہ کی حدیث کی طرح بیان ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5708
´ابورافع سے روایت ہے کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تمہیں نبیذ میں تیزی آ جانے کا اندیشہ ہو، تو اسے پانی ملا کر ختم کر دو، عبداللہ (راوی) کہتے ہیں: اس سے پہلے کہ اس میں تیزی آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5582
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر کہتے سنا: امابعد! جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ اس وقت پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، گی ہوں، جو، کھجور اور شہد سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5704
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، اور ہر نشہ آور چیز خمر (شراب) ہے“۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ لوگ ثقہ اور عادل ہیں اور روایت ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5691
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:` جسے بھلا معلوم ہو کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی حرام کی ہوئی چیز کو حرام کہنا چاہے تو اسے چاہیئے کہ نبیذ کو حرام کہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5741
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کشمش بھگوئی جاتی تھی، آپ اسے اس دن، دوسرے دن اور تیسرے دن تک پیتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5553
´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوکھی کھجور اور انگور کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی کچی اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بناؤ“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5729
´انس بن سیرین کہتے ہیں کہ` میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: نوح علیہ السلام سے شیطان نے انگور کے پودے کے بارے میں جھگڑا کیا، اس نے کہا: یہ میرا ہے، انہوں نے کہا: یہ میرا ہے، پھر دونوں میں صلح ہوئی اس پر کہ نوح علیہ السلام کا ایک تہائی ہے اور شیطان کا دو تہائی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5752
´ابومسکین کہتے ہیں کہ` میں نے ابراہیم نخعی سے پوچھا: ہم لوگ خمر (شراب) یا طلاء کا تل چھٹ لیتے ہیں، پھر اسے صاف کر کے اس میں تین روز تک کشمش بھگوتے ہیں، پھر ہم اسے صاف کرتے ہیں، پھر اسے چھوڑ دیتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی حد کو پہنچ جائے، پھر ہم اسے پیتے ہیں، انہوں نے کہا: وہ مکروہ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5671
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جس نے شراب پی اور اسے نشہ (گرچہ) نہیں ہوا، جب تک اس کا ایک قطرہ بھی اس کے پیٹ یا اس کی رگوں میں باقی رہے گا ۱؎ اس کی کوئی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ مر گیا تو کافر کی موت مرے گا ۲؎، اور اگر اسے نشہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5744
´بسام کہتے ہیں کہ` میں نے ابو جعفر سے نبیذ کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: علی بن حسین کے لیے رات کو نبیذ تیار کی جاتی تو وہ صبح کو پیتے، اور صبح کو تیار کی جاتی تو رات کو پیتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5730
´عبدالملک بن طفیل جزری کہتے ہیں کہ` عمر بن عبدالعزیز نے ہمیں لکھا: طلاء مت پیو، جب تک کہ اس کا دو تہائی جل نہ جائے اور ایک تہائی باقی نہ رہ جائے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5714
´ابوالحوراء سعدی کہتے ہیں کہ` میں نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے کہا کہ آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی بات یاد ہے؟ تو انہوں نے کہا: مجھے آپ کی یہ بات یاد ہے: جو شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور وہ کرو جس میں شک نہ ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5618
´طاؤس کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: ہاں، ابراہیم بن میسرہ نے اپنی حدیث میں «والدباء» مزید کہا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5624
´ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ (شیبانی کہتے ہیں) میں نے کہا: اور سفید؟ (برتن سے) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5545
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب شراب حرام کی گئی تو اس وقت لوگوں کی شراب گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی ہوتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے