Hadith no 2382 Of Sunan Nisai Chapter Rozon Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Fasts)
Read Sunan Nisai Hadith No 2382 - Hadith No 2382 is from Commands And Problems Related To Fasts , Rozon Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 2382 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Fasts briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 2382 from Commands And Problems Related To Fasts in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 2382
Hadith No | 2382 |
---|---|
Book Name | Sunan Nisai |
Book Writer | Imam Nasai |
Writer Death | 303 ھ |
Chapter Name | Commands And Problems Related To Fasts |
Roman Name | Rozon Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الصيام |
Urdu Name | روزوں کے احکام و مسائل و فضائل |
Urdu Translation
´عبداللہ بن شخیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور آپ کے سامنے ایک ایسے شخص کا ذکر کیا گیا تھا جو ہمیشہ روزہ رکھتا تھا تو آپ نے فرمایا: ”اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا“۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَذُكِرَ عِنْدَهُ رَجُلٌ يَصُومُ الدَّهْرَ , قَالَ : " لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 2382 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
روزوں کے احکام و مسائل و فضائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 2220
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: آدمی کا ہر عمل اسی کے لیے ہے، سوائے روزہ کے وہ میرے لیے ہے، اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2235
´ابوعبیدہ عامر بن عبداللہ الجراح رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جب تک کہ وہ اسے (جھوٹ و غیبت وغیرہ کے ذریعہ) پھاڑ نہ دے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2379
´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہا کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمیشہ روزے رکھے اس نے نہ تو روزے ہی رکھے اور نہ ہی کھایا پیا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2390
´عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزوں میں سب سے افضل داود علیہ السلام کے روزے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے، اور ایک دن افطار کرتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2173
´سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال کی اذان تمہیں ہرگز دھوکہ میں نہ ڈالے، اور نہ یہ سفیدی یہاں تک کہ فجر کی روشنی اس طرح اور اس طرح“، یعنی چوڑائی میں پھوٹ پڑے۔ ابوداؤد (طیالسی) ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2322
´محمد بن صیفی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے آج کے دن کھایا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہم میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن ہوں نے روزہ رکھا ہے، اور کچھ لوگوں نے نہیں رکھا ہے۔ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2367
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے تین دن روزہ رکھتے تھے: پہلے ہفتہ کے دوشنبہ (پیر) اور جمعرات کو، اور دوسرے ہفتہ کے دوشنبہ (پیر) کو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2286
´عبدالرحمٰن بن عوف رضی الله عنہ کہتے ہیں:` کہا جاتا ہے سفر میں روزہ رکھنا ایسا ہے جیسے حضر میں افطار کرنا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2420
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (ذی الحجہ کے پہلے) عشرہ میں روزے رکھتے تھے، اور ہر مہینہ میں تین دن: دوشنبہ (پیر) اور (دو) جمعرات کو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2190
´صلہ بن زفر کہتے ہیں: ہم عمار رضی الله عنہ کے پاس تھے کہ` ایک بھنی ہوئی بکری لائی گئی، تو انہوں نے کہا: آؤ تم لوگ بھی کھاؤ، تو لوگوں میں سے ایک شخص الگ ہٹ گیا، اور اس نے کہا: میں روزے سے ہوں، تو عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے شک والے دن روزہ رکھا اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2129
´ایک صحابی رسول رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم رمضان کے مہینہ پر سبقت نہ کرو یہاں تک کہ شعبان کی گنتی پوری کر لو، یا رمضان کا چاند دیکھ لو پھر روزہ رکھو، اور نہ روزہ بند کرو یہاں تک کہ تم عید الفطر کا چاند دیکھ لو، یا رمضان ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2358
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پورے شعبان روزہ رکھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2154
´زر حبیش کہتے ہیں کہ` ہم نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کس وقت سحری کھائی ہے؟ تو انہوں نے کہا: (تقریباً) دن ۱؎ مگر سورج ۲؎ نکلا نہیں تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2427
´ابوذر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کے روزے کو اپنے اوپر لازم کر لو“۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہاں (راوی سے) غلطی ہوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2400
´عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2324
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میرے پاس آئے، اور پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کچھ (کھانے کو) ہے؟“ تو میں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”تو میں روزہ سے ہوں“، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2284
´غیلان کہتے ہیں:` میں ابوقلابہ کے ساتھ ایک سفر میں نکلا (کھانے کے وقت) انہوں نے کھانا میرے آگے بڑھایا تو میں نے کہا: میں تو روزے سے ہوں، اس پر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں نکلے، آپ نے کھانا آگے بڑھاتے ہوئے ایک شخص سے کہا: ”قریب ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2344
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جب آدمی نے رات ہی میں روزہ کی پختہ نیت نہ کی ہو تو وہ روزہ نہ رکھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2363
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوشنبہ (پیر) اور جمعرات کے دن (کے روزہ) کا اہتمام فرماتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2105
´انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رمضان ہے جو تمہارے پاس آپ پہنچا ہے اس میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، اور شیاطین جکڑ دئیے جاتے ہیں“۔ ابوعبدالرحمٰن ..مکمل حدیث پڑھیئے