Hadith no 2279 Of Sunan Ibn Majah Chapter Tijarat Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems Related to Trade)
Read Sunan Ibn Majah Hadith No 2279 - Hadith No 2279 is from Commands And Problems Related To Trade , Tijarat Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 2279 of Imam Ibn Majah covers the topic of Commands And Problems Related To Trade briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 2279 from Commands And Problems Related To Trade in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 2279
Hadith No | 2279 |
---|---|
Book Name | Sunan Ibn Majah |
Book Writer | Imam Ibn Majah |
Writer Death | 275 ھ |
Chapter Name | Commands And Problems Related To Trade |
Roman Name | Tijarat Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | التجارات |
Urdu Name | تجارت کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بھی سود سے مال بڑھایا، اس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ اس کا مال گھٹ جاتا ہے“ ۱؎۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ رُكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا أَحَدٌ أَكْثَرَ مِنَ الرِّبَا إِلَّا كَانَ عَاقِبَةُ أَمْرِهِ إِلَى قِلَّةٍ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 2279 of 4340
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
تجارت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 2164
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور حجام (پچھنا لگانے والے) کو اس کی اجرت دی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2217
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کی بیع سے منع کیا ہے یہاں تک کہ وہ پکنے کے قریب ہو جائے، اور انگور کی بیع سے منع کیا ہے یہاں تک کہ وہ سیاہ ہو جائے، اور غلے کی بیع سے (بھی منع کیا ہے) یہاں تک کہ وہ سخت ہو جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2263
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر ضرورت مسلمانوں کے رائج سکہ کو توڑنے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2235
´عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت دعا یہ پڑھے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير كله وهو على كل شيء قدير» ”اکیلے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2187
´حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے کہا: اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھ سے ایک چیز خریدنا چاہتا ہے، اور وہ میرے پاس نہیں ہے، کیا میں اس کو بیچ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز تمہارے پاس نہیں ہے اس کو نہ بیچو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2184
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی (دیہاتی) سے ایک بوجھ چارا خریدا، پھر جب بیع مکمل ہو گئی، تو آپ نے اس سے فرمایا: ”تجھ کو اختیار ہے“ (بیع کو باقی رکھ یا منسوخ کر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2241
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں صادق و مصدوق ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے ہم سے بیان کیا، اور فرمایا: «محفّلات» کا بیچنا فریب اور دھوکہ ہے، اور مسلمان کو دھوکہ دینا حلال اور جائز نہیں“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2204
´قیلہ ام بنی انمار رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی عمرہ کے موقع پر مروہ پہاڑی کے پاس تھے، میں نے عرض کیا کہ میں ایک خرید و فروخت کرنے والی عورت ہوں، جب میں کوئی چیز خریدنا چاہتی ہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2150
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکریا علیہ السلام (یحییٰ علیہ السلام کے والد) بڑھئی تھے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2205
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں تھا آپ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم اپنے اس پانی ڈھونے والے اونٹ کو ایک دینار میں بیچتے ہو؟ اور اللہ تمہیں بخشے“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جب میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2232
´ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا اناج ناپ لیا کرو، اس میں تمہارے لیے برکت ہو گی“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2176
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شہری باہر سے آنے والے دیہاتی کا مال نہ بیچے، لوگوں کو چھوڑ دو، (خود بیچیں) اللہ تعالیٰ بعض کو بعض سے روزی دیتا ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2189
´عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مکہ بھیجا، تو اس چیز کے نفع سے منع کیا جس کے وہ ضامن نہ ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2236
´صخر غامدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے صبح کے وقت میں برکت عطا فرما“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی سریہ یا لشکر روانہ کرنا ہوتا تو اسے دن کے ابتدائی حصہ ہی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2171
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی کسی کے سودے پر سودہ نہ کرے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2262
´اس سند سے بھی` ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مرفوعاً مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2223
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو مدینہ والے ناپ تول میں سب سے برے تھے، اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ: «ويل للمطففين» ”خرابی ہے کم تولنے والوں کے لیے الخ“ اتاری اس کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2273
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معراج کی رات میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا جن کے پیٹ مکانوں کے مانند تھے، ان میں باہر سے سانپ دکھائی دیتے تھے، میں نے کہا: جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ سود خور ہیں“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2268
´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کی بیع میں رخصت دی ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2206
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج نکلنے سے پہلے مول بھاؤ کرنے سے، اور دودھ والے جانور کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے