Hadith no 132 Of Sunan At Tirmidhi Chapter Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Purification)
Read Sunan At Tirmidhi Hadith No 132 - Hadith No 132 is from Commands And Problems Related To Purification , Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan At Tirmidhi Hadees Book, which is written by Imam Tirmidhi. Hadith # 132 of Imam Tirmidhi covers the topic of Commands And Problems Related To Purification briefly in Sunan At Tirmidhi. You can read Hadith No 132 from Commands And Problems Related To Purification in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ترمذی - حدیث نمبر 132
Hadith No | 132 |
---|---|
Book Name | Sunan At Tirmidhi |
Book Writer | Imam Tirmidhi |
Writer Death | 256 ھ |
Chapter Name | Commands And Problems Related To Purification |
Roman Name | Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم |
Urdu Name | طہارت کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` مجھے جب حیض آتا تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم مجھے تہ بند باندھنے کا حکم دیتے پھر مجھ سے چمٹتے اور بوس و کنار کرتے۔
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے۔ صحابہ کرام و تابعین میں سے بہت سے اہل علم کا یہی قول ہے اور یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں،
۲- اس باب میں ام سلمہ اور میمونہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مِنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حِضْتُ يَأْمُرُنِي أَنْ أَتَّزِرَ ثُمَّ يُبَاشِرُنِي " . قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ , وَمَيْمُونَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ عَائِشَةَ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَهُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ ، وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ , وَأَحْمَدُ , وَإِسْحَاق .
- Previous Hadith
- Hadith No. 132 of 3954
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
طہارت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے پاخانہ میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبيث أو الخبث والخبائث» ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاکی سے اور ناپاک شخص سے، یا ناپاک جنوں سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 146
´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ہمیں قرآن پڑھاتے تھے۔ خواہ کوئی بھی حالت ہو جب تک کہ آپ جنبی نہ ہوتے۔
۱- علی رضی الله عنہ کی یہ حدیث حسن صحیح ہے ۱؎،
۲- صحابہ کرام اور تابعین ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 108
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` جب مرد کے ختنہ کا مقام (عضو تناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہو گیا ۱؎، میں نے اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ایسا کیا تو ہم نے غسل کیا۔
حدیث نمبر 81
´براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے اونٹ کے گوشت کے بارے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: اس سے وضو کرو اور بکری کے گوشت کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس سے وضو نہ کرو“۔
۱- ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 25
´سعید بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو «بسم اللہ» کر کے وضو شروع نہ کرے اس کا وضو نہیں ہوتا ۱؎۔
۱- اس باب میں عائشہ، ابوہریرہ، ابو سعید خدری، سہل بن ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 52
´اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی الله عنہ سے اس طرح روایت ہے،` لیکن قتیبہ نے اپنی روایت میں «فذلكم الرباط فذلكم الرباط فذلكم الرباط» تین بار کہا ہے۔
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث اس باب میں حسن صحیح ہے،
۲- ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 139
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے زمانے میں نفاس والی عورتیں چالیس دن تک بیٹھی رہتی تھیں، اور جھائیوں کے سبب ہم اپنے چہروں پر ورس (نامی گھاس ہے) ملتی تھیں۔
۱- یہ حدیث غریب ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 115
´سہل بن حنیف رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے مذی کی وجہ سے پریشانی اور تکلیف سے دوچار ہونا پڑتا تھا، میں اس کی وجہ سے کثرت سے غسل کیا کرتا تھا، میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے کیا اور اس سلسلے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”اس کے لیے تمہیں وضو کافی ہے“، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 141
´ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے صحبت کرے پھر وہ دوبارہ صحبت کرنا چاہے تو ان دونوں کے درمیان وضو کر لے“ ۱؎۔
۱- ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 62
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` مجھ سے میمونہ رضی الله عنہا نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اکثر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 38
´لقیط بن صبرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم وضو کرو تو انگلیوں کا خلال کرو“ ۱؎۔
۱- اس باب میں ابن عباس، مستورد بن شداد فہری اور ابوایوب انصاری رضی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 101
´بلال رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے دونوں موزوں پر اور عمامے پر مسح کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 58
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے باوضو ہوتے یا بے وضو۔ حمید کہتے ہیں کہ میں نے انس رضی الله عنہ سے پوچھا: آپ لوگ کیسے کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہی وضو کرتے تھے ۱؎۔
۱- ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 113
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو تری دیکھے لیکن اسے احتلام یاد نہ آئے، آپ نے فرمایا: ”وہ غسل کرے“ اور اس شخص کے بارے میں (پوچھا گیا) جسے یہ یاد ہو کہ اسے احتلام ہوا ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 29
´حسان بن بلال کہتے ہیں کہ` میں نے عمار بن یاسر رضی الله عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تو اپنی داڑھی میں خلال کیا ۱؎ ان سے کہا گیا یا راوی حدیث حسان نے کہا کہ میں نے ان سے کہا: کیا آپ اپنی داڑھی کا خلال کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں داڑھی کا خلال کیوں نہ کروں جب کہ میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 124
´ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کو پاک کرنے والی ہے گرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے، پھر جب وہ پانی پا لے تو اسے اپنی کھال (یعنی جسم) پر بہائے، یہی اس کے لیے بہتر ہے“۔ محمود (محمود ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 16
´عبدالرحمٰن بن یزید کہتے ہیں کہ` سلمان فارسی رضی الله عنہ سے بطور طنز یہ بات کہی گئی کہ تمہارے نبی نے تمہیں ساری چیزیں سکھائی ہیں حتیٰ کہ پیشاب پاخانہ کرنا بھی، تو سلمان فارسی رضی الله عنہ نے بطور فخر کہا: ہاں، ایسا ہی ہے ہمارے نبی نے ہمیں پیشاب پاخانہ کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنے، داہنے ہاتھ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 138
´اسماء بنت ابی بکر رضی الله عنہما کہتی ہیں کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے اس کپڑے کے بارے میں پوچھا جس میں حیض کا خون لگ جائے، تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھرچ دو، پھر اسے پانی سے مل دو، پھر اس پر پانی بہا دو اور اس میں نماز پڑھو“۔
حدیث نمبر 104
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب غسل جنابت کا ارادہ کرتے تو ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے دھوتے، پھر شرمگاہ دھوتے، اور اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر بال پانی سے بھگوتے، پھر اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے۔
حدیث نمبر 10
´عبداللہ بن لہیعہ نے یہ حدیث ابوالزبیر سے اور ابوالزبیر نے جابر رضی الله عنہ سے کہ` ابوقتادہ رضی الله عنہ نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جابر رضی الله عنہ کی نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے یہ حدیث ابن لہیعہ کی حدیث (جس میں جابر کے ..مکمل حدیث پڑھیئے