Hadith no 77 Of Sunan At Tirmidhi Chapter Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Purification)
Read Sunan At Tirmidhi Hadith No 77 - Hadith No 77 is from Commands And Problems Related To Purification , Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan At Tirmidhi Hadees Book, which is written by Imam Tirmidhi. Hadith # 77 of Imam Tirmidhi covers the topic of Commands And Problems Related To Purification briefly in Sunan At Tirmidhi. You can read Hadith No 77 from Commands And Problems Related To Purification in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ترمذی - حدیث نمبر 77
Hadith No | 77 |
---|---|
Book Name | Sunan At Tirmidhi |
Book Writer | Imam Tirmidhi |
Writer Death | 256 ھ |
Chapter Name | Commands And Problems Related To Purification |
Roman Name | Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم |
Urdu Name | طہارت کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ سجدے کی حالت میں سو گئے یہاں تک کہ آپ خرانٹے لینے لگے، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو سو گئے تھے؟ آپ نے فرمایا: ”وضو صرف اس پر واجب ہوتا ہے جو چت لیٹ کر سوئے اس لیے کہ جب آدمی لیٹ جاتا ہے تو اس کے جوڑ ڈھیلے ہو جاتے ہیں“ ۱؎۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى كُوفِيٌّ ، وَهَنَّادٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ الْمَعْنَى وَاحِدٌ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ الْمُلَائِيُّ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ وَهُوَ سَاجِدٌ حَتَّى غَطَّ أَوْ نَفَخَ ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ قَدْ نِمْتَ ، قَالَ : " إِنَّ الْوُضُوءَ لَا يَجِبُ إِلَّا عَلَى مَنْ نَامَ مُضْطَجِعًا ، فَإِنَّهُ إِذَا اضْطَجَعَ اسْتَرْخَتْ مَفَاصِلُهُ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَأَبُو خَالِدٍ اسْمُهُ : يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ ، وَابْنِ مَسْعُودٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 77 of 3954
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
طہارت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 139
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے زمانے میں نفاس والی عورتیں چالیس دن تک بیٹھی رہتی تھیں، اور جھائیوں کے سبب ہم اپنے چہروں پر ورس (نامی گھاس ہے) ملتی تھیں۔
۱- یہ حدیث غریب ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 122
´ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` ام سلیم بنت ملحان نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: اللہ کے رسول! اللہ حق سے نہیں شرماتا ۱؎ کیا عورت پر بھی غسل ہے، جب وہ خواب میں وہی چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے ۲؎ آپ نے فرمایا: ”ہاں، جب ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 9
´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ ہم پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں، پھر میں نے وفات سے ایک سال پہلے آپ کو قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا۔
۱- اس باب میں جابر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 26
´اس سند سے بھی` سعید بن زید رضی الله عنہ سے اوپر والی حدیث کے مثل مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 126
´عدی کے دادا عبید بن عازب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے مستحاضہ کے سلسلہ میں فرمایا: ”وہ ان دنوں میں جن میں اسے حیض آتا ہو نماز چھوڑے رہے، پھر وہ غسل کرے، اور (استحاضہ کا خون آنے پر) ہر نماز کے لیے وضو کرے، روزہ رکھے اور نماز پڑھےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 10
´عبداللہ بن لہیعہ نے یہ حدیث ابوالزبیر سے اور ابوالزبیر نے جابر رضی الله عنہ سے کہ` ابوقتادہ رضی الله عنہ نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جابر رضی الله عنہ کی نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے یہ حدیث ابن لہیعہ کی حدیث (جس میں جابر کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 56
´سفینہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ایک مد پانی سے وضو اور ایک صاع پانی سے غسل فرماتے تھے ۱؎۔
۱- سفینہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عائشہ، جابر اور انس بن مالک رضی الله عنہم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 99
´مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے وضو کیا اور موزوں اور جوتوں پر مسح کیا۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- کئی اہل علم کا یہی قول ہے اور سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 95
´خزیمہ بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”مسافر کے لیے تین دن ہے اور مقیم کے لیے ایک دن“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 116
´ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ` ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کے یہاں ایک مہمان آیا تو انہوں نے اسے (اوڑھنے کے لیے) اسے ایک زرد چادر دینے کا حکم دیا۔ وہ اس میں سویا تو اسے احتلام ہو گیا، ایسے ہی بھیجنے میں کہ اس میں احتلام کا اثر ہے اسے شرم محسوس ہوئی، چنانچہ اس نے اسے پانی سے دھو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 108
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` جب مرد کے ختنہ کا مقام (عضو تناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہو گیا ۱؎، میں نے اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ایسا کیا تو ہم نے غسل کیا۔
حدیث نمبر 128
´حمنہ بنت جحش رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میں سخت قسم کے استحاضہ میں مبتلا رہتی تھی، میں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں مسئلہ پوچھنے اور آپ کو اس کی خبر دینے کے لیے حاضر ہوئی، میں نے آپ صلی الله علیہ وسلم کو اپنی بہن زینب بنت حجش کے گھر پایا تو عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سخت قسم کے استحاضہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 132
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` مجھے جب حیض آتا تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم مجھے تہ بند باندھنے کا حکم دیتے پھر مجھ سے چمٹتے اور بوس و کنار کرتے۔
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے۔ صحابہ کرام و تابعین میں سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 57
´ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کے لیے ایک شیطان ہے، اسے ولہان کہا جاتا ہے، تم اس کے وسوسوں کے سبب پانی زیادہ خرچ کرنے سے بچو“۔
۱- اس باب میں عبداللہ بن ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 31
´عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم اپنی داڑھی میں خلال کرتے تھے۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 76
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کسی کو «حدث» ہو جائے (یعنی اس کا وضو ٹوٹ جائے) ۱؎ تو اللہ اس کی نماز قبول نہیں کرتا جب تک کہ وہ وضو نہ کر لے“۔
حدیث نمبر 19
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` تم عورتیں اپنے شوہروں سے کہو کہ وہ پانی سے استنجاء کیا کریں، میں ان سے (یہ بات کہتے) شرما رہی ہوں، کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 148
´اس سند سے انس بن مالک سے بھی` اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عبداللہ بن مسعود، ابن عباس اور واثلہ بن اسقع رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- بعض اہل علم کا اسی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 102
´ابوعبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر کہتے ہیں کہ` میں نے جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے دونوں موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میرے بھتیجے! (یہ) سنت ہے۔ وہ کہتے ہیں اور میں نے عمامہ پر مسح کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: بالوں کو چھوؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 83
´ابواسامہ اور کئی اور لوگوں نے` اس حدیث کو بسند «ہشام بن عروہ عن أبیہ عن مروان بسرة عن النبی صلی الله علیہ وسلم» روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے