Hadith no 53 Of Sunan At Tirmidhi Chapter Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Purification)
Read Sunan At Tirmidhi Hadith No 53 - Hadith No 53 is from Commands And Problems Related To Purification , Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan At Tirmidhi Hadees Book, which is written by Imam Tirmidhi. Hadith # 53 of Imam Tirmidhi covers the topic of Commands And Problems Related To Purification briefly in Sunan At Tirmidhi. You can read Hadith No 53 from Commands And Problems Related To Purification in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ترمذی - حدیث نمبر 53
Hadith No | 53 |
---|---|
Book Name | Sunan At Tirmidhi |
Book Writer | Imam Tirmidhi |
Writer Death | 256 ھ |
Chapter Name | Commands And Problems Related To Purification |
Roman Name | Taharat Aur Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم |
Urdu Name | طہارت کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے پاس ایک کپڑا تھا جس سے آپ وضو کے بعد اپنا بدن پونچھتے تھے ۱؎۔
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی روایت درست نہیں ہے، نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے اس باب میں کوئی بھی روایت صحیح نہیں ہے، ابومعاذ سلیمان بن ارقم محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں،
۲- اس باب میں معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حُبَابٍ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ : " كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِرْقَةٌ يُنَشِّفُ بِهَا بَعْدَ الْوُضُوءِ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ عَائِشَةَ لَيْسَ بِالْقَائِمِ ، وَلَا يَصِحُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْبَابِ شَيْءٌ ، وَأَبُو مُعَاذٍ يَقُولُونَ : هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ ، قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 53 of 3954
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
طہارت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 23
´زید بن خالد جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر مجھے اپنی امت کو حرج و مشقت میں مبتلا کرنے کا خطرہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر صلاۃ کے وقت (وجوباً) مسواک کرنے کا حکم دیتا، نیز میں عشاء کو تہائی رات تک مؤخر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 127
´اس سند سے بھی` شریک نے اسی مفہوم کے ساتھ اسی طرح کی حدیث بیان کی ہے۔
۱- اس حدیث میں شریک ابوالیقظان سے روایت کرنے میں منفرد ہیں،
۲- احمد اور اسحاق بن راہویہ مستحاضہ عورت کے بارے میں کہتے ہیں کہ اگر وہ ہر نماز کے وقت ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 69
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم سمندر کا سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا پانی لے جاتے ہیں، اگر ہم اس سے وضو کر لیں تو پیاسے رہ جائیں گے، تو کیا ایسی صورت میں ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 95
´خزیمہ بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”مسافر کے لیے تین دن ہے اور مقیم کے لیے ایک دن“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 41
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایڑیوں کے دھونے میں کوتاہی برتنے والوں کے لیے خرابی ہے یعنی جہنم کی آگ ہے“ ۱؎۔
۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 33
´ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اپنے سر کا دو مرتبہ ۱؎ مسح کیا، آپ نے (پہلے) اپنے سر کے پچھلے حصہ سے شروع کیا ۲؎، پھر (دوسری بار) اس کے اگلے حصہ سے اور اپنے کانوں کے اندرونی اور بیرونی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 114
´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے مذی ۱؎ کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”مذی سے وضو ہے اور منی سے غسل“ ۲؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 11
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` ایک روز میں (اپنی بہن) حفصہ رضی الله عنہا کے گھر کی چھت پر چڑھا تو نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ شام کی طرف منہ اور کعبہ کی طرف پیٹھ کر کے قضائے حاجت فرما رہے ہیں ۱؎۔
..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 77
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ سجدے کی حالت میں سو گئے یہاں تک کہ آپ خرانٹے لینے لگے، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو سو گئے تھے؟ آپ نے فرمایا: ”وضو صرف اس پر واجب ہوتا ہے جو چت لیٹ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 108
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` جب مرد کے ختنہ کا مقام (عضو تناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہو گیا ۱؎، میں نے اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ایسا کیا تو ہم نے غسل کیا۔
حدیث نمبر 5
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے پاخانہ میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبيث أو الخبث والخبائث» ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاکی سے اور ناپاک شخص سے، یا ناپاک جنوں سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 119
´اس سند سے بھی` ابواسحاق سے اسی طرح مروی ہے۔
۱- یہی سعید بن مسیب وغیرہ کا قول ہے،
۲- کئی سندوں سے عائشہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سونے سے پہلے وضو کرتے تھے،
۳- یہ ابواسحاق سبیعی کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 45
´ابوحمزہ ثابت بن ابی صفیہ ثمالی کہتے ہیں کہ` میں نے ابو جعفر سے پوچھا: کیا جابر رضی الله عنہما نے آپ سے یہ بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اعضائے وضو ایک ایک بار، دو دو بار، اور تین تین بار دھوئے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں (بیان کیا ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 24
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی رات کو نیند سے اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن ۱؎ میں نہ ڈالے جب تک کہ اس پر دو یا تین بار پانی نہ ڈال لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات میں کہاں کہاں رہا ہے“۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 74
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو واجب نہیں جب تک آواز نہ ہو یا بو نہ آئے“ ۱؎۔
حدیث نمبر 28
´عبداللہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، تین بار آپ نے ایسا کیا ۱؎۔
۱- اس باب میں عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے بھی روایت ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 131
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”حائضہ اور جنبی قرآن سے کچھ نہ پڑھیں“۔
۱- اس باب میں علی رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۲- ابن عمر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 128
´حمنہ بنت جحش رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میں سخت قسم کے استحاضہ میں مبتلا رہتی تھی، میں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں مسئلہ پوچھنے اور آپ کو اس کی خبر دینے کے لیے حاضر ہوئی، میں نے آپ صلی الله علیہ وسلم کو اپنی بہن زینب بنت حجش کے گھر پایا تو عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سخت قسم کے استحاضہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 101
´بلال رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے دونوں موزوں پر اور عمامے پر مسح کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 54
´معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ وضو کرتے تو چہرے کو اپنے کپڑے کے کنارے سے پونچھتے۔
۱- یہ حدیث غریب ہے اور اس کی سند ضعیف ہے، رشدین بن سعد اور عبدالرحمٰن بن زیاد بن انعم الافریقی ..مکمل حدیث پڑھیئے