Hadith no 4123 Of Sunan Abi Dawud Chapter Libas Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Clothing-kitab Al-libas)
Read Sunan Abi Dawud Hadith No 4123 - Hadith No 4123 is from Clothing-kitab Al-libas , Libas Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Abi Dawud Hadees Book, which is written by Imam Abu Dawood. Hadith # 4123 of Imam Abu Dawood covers the topic of Clothing-kitab Al-libas briefly in Sunan Abi Dawud. You can read Hadith No 4123 from Clothing-kitab Al-libas in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابی داود - حدیث نمبر 4123
Hadith No | 4123 |
---|---|
Book Name | Sunan Abi Dawud |
Book Writer | Imam Abu Dawood |
Writer Death | 275 ھ |
Chapter Name | Clothing-kitab Al-libas |
Roman Name | Libas Se Mutaliq Ehkaam O Masail |
Arabic Name | اللباس |
Urdu Name | لباس سے متعلق احکام و مسائل |
Urdu Translation
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب چمڑہ دباغت دے دیا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے“۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِذَا دُبِغَ الْإِهَابُ فَقَدْ طَهُرَ " .
English Translation
Narrated Ibn Abbas: That he heard the Messenger of Allah ﷺ say: When a skin is tanned, it is pure.
- Previous Hadith
- Hadith No. 4123 of 5274
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
لباس سے متعلق احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 4157
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مجھ سے ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے آج رات مجھ سے ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ مجھ سے نہیں ملے“ پھر آپ کو خیال آیا کہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4051
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی سے اور قسی ۱؎ پہننے سے اور سرخ زین پوش سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4060
´قتادہ کہتے ہیں` ہم نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سا لباس زیادہ محبوب یا زیادہ پسند تھا؟ تو انہوں نے کہا: دھاری دار یمنی چادر ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4066
´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک گھاٹی سے اترے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے، اس وقت میں کسم میں رنگی ہوئی چادر اوڑھے ہوئے تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4127
´عبداللہ بن عکیم کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب جہینہ کی سر زمین میں ہمیں پڑھ کر سنایا گیا اس وقت میں نوجوان تھا، اس میں تھا: ”مرے ہوئے جانور سے نفع نہ اٹھاؤ، نہ اس کی کھال سے، اور نہ پٹھوں سے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4120
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میری ایک لونڈی جسے میں نے آزاد کر دیا تھا کو صدقہ کی ایک بکری ہدیہ میں ملی تو وہ مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تم اس کی کھال کو دباغت دے کر اسے اپنے کام میں کیوں نہیں لاتے؟مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4061
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ تمہارے بہتر کپڑوں میں سے ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفناؤ اور تمہارے سرموں میں بہترین سرمہ اثمد ہے کیونکہ وہ نگاہ کو تیز کرتا اور مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4093
´عبدالرحمٰن کہتے ہیں` میں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے تہ بند کے متعلق پوچھا تو وہ کہنے لگے: اچھے جانکار سے تم نے پوچھا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کا تہ بند آدھی پنڈلی تک رہتا ہے، تہ بند پنڈلی اور ٹخنوں کے درمیان میں ہو تو بھی کوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4136
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک جوتا پہن کر نہ چلا کرے، دونوں پہنے رکھے یا دونوں اتاr دے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4050
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` سرخ گدوں (زین پوشوں) سے منع کیا گیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4130
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے لوگوں کے ساتھ نہیں رہتے جن کے ساتھ چیتے کی کھال ہوتی ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4079
´اہل مدینہ کے ایک شیخ کہتے ہیں` میں نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عمامہ باندھا تو اس کا شملہ میرے آگے اور پیچھے دونوں جانب لٹکایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4026
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص سے زیادہ کوئی اور کپڑا پسند نہ تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4109
´اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے` اور اس میں اتنا اضافہ ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکال دیا، اور وہ بیداء میں رہنے لگا، ہر جمعہ کو وہ کھانا مانگنے آیا کرتا تھا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4146
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تکیہ، جس پر آپ رات کو سوتے تھے، ایسے چمڑے کا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4033
´ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے میرے والد نے کہا: بیٹے! اگر تم ہمیں دیکھتے اور ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے اور بارش ہوئی ہوتی تو تم ہم میں بھیڑوں کی بو محسوس کرتے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4135
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4071
´حریث بن ابح سلیحی کہتے ہیں کہ` بنی اسد کی ایک عورت کہتی ہے: میں ایک دن ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کے پاس تھی اور ہم آپ کے کپڑے گیروے میں رنگ رہے تھے کہ اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، جب آپ کی نظر گیروے رنگ پر پڑی تو واپس لوٹ گئے، جب زینب رضی اللہ عنہا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4132
´اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4141
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کپڑے پہنو اور جب وضو کرو تو اپنے داہنے سے شروع کرو“۔مکمل حدیث پڑھیئے