Hadith no 836 Of Sahih Muslim Chapter Haiz Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Menstruation)
Read Sahih Muslim Hadith No 836 - Hadith No 836 is from Problems And Commands About Menstruation , Haiz Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 836 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Menstruation briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 836 from Problems And Commands About Menstruation in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 836
Hadith No | 836 |
---|---|
Book Name | Sahih Muslim |
Book Writer | Imam Muslim |
Writer Death | 261 ھ |
Chapter Name | Problems And Commands About Menstruation |
Roman Name | Haiz Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الْحَيْضِ |
Urdu Name | حیض کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عشاء کی نماز کی تکبیر ہوئی تو ایک شخص بولا کہ مجھے کچھ کہنا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے کھڑے ہو کر کان میں باتیں کرنے لگے۔ یہاں تک کہ سب لوگ یا بعض لوگ سو گئے، پھر انہوں نے نماز پڑھی۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " أُقِيمَتِ صَلَاةُ الْعِشَاءِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : لِي حَاجَةٌ ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يُنَاجِيهِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ ، أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ ، ثُمَّ صَلَّوْا " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 836 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حیض کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 691
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے۔ اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھ کو کپڑا اٹھا دے“، انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 805
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو اپنے پیٹ میں خلش معلوم ہو پھر اس کو شک ہو کہ پیٹ میں سے کچھ نکلا یا نہیں (یعنی ہوا خارج ہوئی یا نہیں) تو مسجد سے نہ نکلے جب تک آواز نہ سنے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 705
عبداللہ بن ابی قیس سے روایت ہے، کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے بارے میں، پھر بیان کیا حدیث کو یہاں تک کہ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت میں کیا کیا کرتے تھے، آیا غسل سے پہلے سو رہتے تھے؟ انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 809
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پڑی ہوئی بکری دیکھی جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی کو صدقہ میں ملی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اس کی کھال کیوں نہ لی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 736
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ مکوک سے غسل کرتے اور ایک مکوک سے وضو کرتے۔ (مکوک سے مراد مد ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 756
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا جو سالی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور بی بی عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی، سات برس تک استخاضہ رہا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 832
اس سند سے جو حدیث آئی ہے اس میں یہ لفظ ہیں «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» کہ ”میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی جنوں اور جننیوں سے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 792
سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دست کا گوشت چھری سے کاٹ کر کھا رہے تھے۔ پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 733
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے تھے ایک برتن سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 750
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اسماء (شکل کی بیٹی یا یزید بن سکن کی بیٹی) نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، حیض کا غسل کیسے کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے پانی بیری کے پتوں کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 799
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 827
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پائخانہ سے نکلے اور کھانا لایا گیا۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو یاد دلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نماز پڑھتا ہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 826
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی یاد ہر وقت کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 739
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع پانی سے غسل کرتے اور ایک مد پانی سے وضو کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 731
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے تھے ایک برتن سے، دونوں کے ہاتھ اس میں پڑتے جاتے اور یہ غسل جنابت کا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 729
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے تو داہنے ہاتھ سے شروع کرتے پہلے اس پر پانی ڈالتے اور اس کو دھوتے پھر داہنے ہاتھ سے پانی ڈالتے اور بائیں ہاتھ سے بدن پر جو نجاست ہوتی اس کو دھوتے جب ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 685
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں (جب اعتکاف میں ہوتی) گھر میں جاتی حاجت کے واسطے اور چلتے چلتے جو کوئی گھر میں بیمار ہوتا اس کو بھی پوچھ لیتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں رہ کر اپنا سر میری طرف ڈال دیتے۔ میں اس میں کنگھی کر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 738
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت سے غسل کرتے وقت ایک صاع پانی سے غسل کرتے اور وضو کرتے وقت ایک مد پانی کے ساتھ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 781
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اگر کوئی شخص اپنی بی بی سے صحبت کرے اور منی نہ نکلے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ وضو کرے جیسے نماز کے لئے وضو کرتا ہے اور ذکر کو دھو ڈالے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میں نے رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 740
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے جھگڑا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل میں۔ بعض نے کہا: ہم تو سر کو اس طرح دھوتے ہیں ایسے ایسے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو اپنے سر پر تین چلو ڈالتا ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے