Hadith no 753 Of Sahih Muslim Chapter Haiz Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Menstruation)
Read Sahih Muslim Hadith No 753 - Hadith No 753 is from Problems And Commands About Menstruation , Haiz Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 753 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Menstruation briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 753 from Problems And Commands About Menstruation in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 753
Hadith No | 753 |
---|---|
Book Name | Sahih Muslim |
Book Writer | Imam Muslim |
Writer Death | 261 ھ |
Chapter Name | Problems And Commands About Menstruation |
Roman Name | Haiz Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الْحَيْضِ |
Urdu Name | حیض کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھےاستحاضہ ہو گیا ہے، میں پاک نہیں ہوتی کیا نماز چھوڑ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں یہ خون ایک رگ کا ہے حیض کا نہیں ہے جب حیض کے دن آئیں تو نماز چھوڑ دے۔ پھر حیض کے دن گزر جائیں تو خون دھو ڈال اور نماز پڑھ۔“
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : " يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ ، فَلَا أَطْهُرُ ، أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ ؟ فَقَالَ : لَا ، إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ ، فَدَعِي الصَّلَاةَ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ ، فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي ،
- Previous Hadith
- Hadith No. 753 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حیض کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 790
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے دست کا گوشت کھایا پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 745
اس سند سے مذکور بالا حدیث مروی ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں اپنی چوٹی کو غسل حیض اور غسل جنابت کے لئے کھولوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 719
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے کچھ الفاظ کی کمی کے ساتھ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 824
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملے مدنیہ کی ایک راہ میں اور جنبی تھے کھسک گئے اور غسل کرنے کو چلے گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ڈھونڈا جب وہ آئے تو پوچھا: ”کہاں تھے؟“ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 704
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ ان کو جنابت ہوتی ہے رات کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کرلے اور ذکر کو دھو ڈال پھر سو رہ۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 733
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے تھے ایک برتن سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 808
اس سند سے بھی مذکورہ بالا روایت آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 763
سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا وجہ ہے جو حائضہ روزوں کی قضا کرتی ہے اور نماز کی قضا نہیں کرتی؟ انہوں نے کہا: تو حروری تو نہیں؟ میں نے کہا، نہیں میں تو پوچھتی ہوں۔ انہوں نے کہا: ہم عورتوں کو حیض آتا پھر حکم ہوتا، روزوں کی قضا کرنے کا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 734
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہ کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 702
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اگر ہم میں سے کوئی سونا چاہے اور وہ جنبی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کرے۔ پھر سو سکتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 834
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز کھڑی ہوئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے کان میں باتیں کر رہے تھے۔ پھر باتیں کرتے رہے اس سے یہاں تک کہ صحابہ رضی اللہ عنہم سو گئے پھر آئے اور نماز پڑھی ساتھ ان کے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 753
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھےاستحاضہ ہو گیا ہے، میں پاک نہیں ہوتی کیا نماز چھوڑ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 695
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری مذی بہت نکلا کرتی تھی۔ میں نے شرم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے میں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں۔ میں نے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے کہا: انہوں نے پوچھا: آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 760
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش جو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور شکایت کی خون بہنے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اتنے دن ٹھہری رہ جتنے دنوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 776
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی سے پانی واجب ہوتا ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 699
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا قصد کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی ہوتے تو وضو کر لیتے جیسے نماز کے لئے کرتے ہیں سونے سے پہلے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 744
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اپنے سر پر چوٹی باندھتی ہوں، کیا جنابت کے غسل کی لئے اس کو کھولوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں تجھ کو کافی ہے سر پر تین چلو بھر کر ڈالنا پھر سارے بدن پر پانی بہانا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 759
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استخاضہ کے خون کے بارے میں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے ان کے نہانے کا برتن دیکھا خون سے بھرا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 735
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کا غسل ایک برتن سے کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 761
سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا عورت قضا کرے حیض کے دنوں کی نماز کو؟ انہوں نے کہا: کیا تو حروری ہے؟ ہم میں سے جس کو حیض آتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اس کو نماز کی قضا کا حکم نہ ہوتا۔مکمل حدیث پڑھیئے