Hadith no 5063 Of Sahih Muslim Chapter Shikar Kerne, Zibah Kiye Jaane Walay Aur Un Janwaron Ka Bayan Jin Ka Gosht Khaya Ja Sakta Hai (Lecture on Hunting and Animals which can be slaughtered and their meat can be eaten)
Read Sahih Muslim Hadith No 5063 - Hadith No 5063 is from Lecture On Hunting And Animals Which Can Be Slaughtered And Their Meat Can Be Eaten , Shikar Kerne, Zibah Kiye Jaane Walay Aur Un Janwaron Ka Bayan Jin Ka Gosht Khaya Ja Sakta Hai Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 5063 of Imam Muslim covers the topic of Lecture On Hunting And Animals Which Can Be Slaughtered And Their Meat Can Be Eaten briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 5063 from Lecture On Hunting And Animals Which Can Be Slaughtered And Their Meat Can Be Eaten in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 5063
Hadith No | 5063 |
---|---|
Book Name | Sahih Muslim |
Book Writer | Imam Muslim |
Writer Death | 261 ھ |
Chapter Name | Lecture On Hunting And Animals Which Can Be Slaughtered And Their Meat Can Be Eaten |
Roman Name | Shikar Kerne, Zibah Kiye Jaane Walay Aur Un Janwaron Ka Bayan Jin Ka Gosht Khaya Ja Sakta Hai |
Arabic Name | الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ |
Urdu Name | شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے |
Urdu Translation
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، منع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر مارنے سے۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ . ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْتَلَ شَيْءٌ مِنَ الدَّوَابِّ صَبْرًا " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5063 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے سے مزید احادیث
حدیث نمبر 4987
سیدنا ابوثعبلہ خشنی رضی اللہ عنہ شکار کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ اس سند کی روایت میں بدبو کا ذکر نہیں اور کتے کے شکار میں بھی یہی ہے کہ تین دن کے بعد اگر ملے تو کھا مگر جب سڑ جائے تو اس کو چھوڑ دے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5044
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: ہم ایسی زمین میں رہتے ہیں جہاں گوہ بہت ہیں اور وہی کھانا ہے اکثر میرے گھر والوں کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا۔ ہم نے کہا: پھر پوچھ، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5060
شعبہ سے اس سند کے ساتھ اسی طرح روایت نقل کی گئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5011
سیدنا سلیمان شیبانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے ہم خیبر کی راتوں کو بھوکے ہوئے، جب دن ہوا تو ہم بستی کے گدھوں پر گرے اور ان کو کاٹا جب دیگیں ابلنے لگیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے پکارا، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4973
سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بن حاتم سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ہم لوگ شکار کیا کرتے ہیں ان کتوں سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“ ”جب تو اپنے شکاری کتوں کو چھوڑے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5050
سیدنا ابن بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، عبداللہ بن مغفل نے ایک شخص کو دیکھا اپنے ساتھیوں سے خذف کرتے ہوئے (خذف کنکری مارنا یا گٹھلی مارنا یا کوئی اور چیز ان کے مانند دو انگلیوں کے بیچ میں رکھ کر یا انگلی اور انگوٹھے کے بیچ میں رکھ کر) عبداللہ نے اس سے کہا: تو خذف مت کر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5027
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا گوہ کے گوشت کے بارے میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ میں اس کو کھاتا ہوں نہ حرام کہتا ہوں۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5010
شیبانی سے روایت ہے، میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: بستی کے گدھوں کے گوشت کو۔ انہوں نے کہا: ہم خیبر کے دن بھوکے ہوئے اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہم نے یہود کے گدھے جو شہر سے نکل رہے تھے پکڑ لیے تھے، پھر ہم نے ان کو کاٹا اور ہماری ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5028
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گوہ کھانے کو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ میں اس کو کھاتا ہوں نہ حرام کہتا ہوں۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5017
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا میں نہیں جانتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا گدھوں کے گوشت سے اس وجہ سے کہ وہ لادنے کے کام میں آتے ہیں تو برا جانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تلف کرنا یا حرام کیا خیبر کے دن بستی کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5013
ابواسحاق سے روایت ہے، سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نے خیبر کے دن گدھے پکڑے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے آواز دی کہ الٹ دو ہانڈیوں کو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5008
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا بستی کے گدھوں کے گوشت سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5005
امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا عورتوں کے متعہ کرنے سے خیبر کے دن اور بستی کے گدھوں کے گوشت سے بھی منع کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5061
سیدنا سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما گزرے چند لوگوں پر جنہوں نے ایک مرغی کو نشانہ بنایا تھا اس پر تیر چلا رہے تھے، جب ان لوگوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو وہاں سے الگ ہو گئے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ کام کس نے کیا؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5040
یزید بن اصم سے روایت ہے، ہم کو ایک دولھا نے بلایا مدینہ میں تو تیرہ گوہ ہمارے سامنے رکھے۔ بعض نے کھائی بعض نے نہ کھائی پھر میں دوسرے دن سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملا اور ان سے یہ حال بیان کیا، لوگوں نے ان کے سامنے بہت باتیں کیں، بعض نے یہاں تک کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5014
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم منع کیے گئے بستی کے گدھوں کے گوشت سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5051
کہمس سے اس سند کے ساتھ اسی طرح روایت نقل کی گئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5058
شعبہ اس سند کے ساتھ روایت نقل کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5048
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم جا رہے تھے ہم نے مرّالظہر ان میں (جو ایک مقام ہے قریب مکہ کے) ایک خرگوش کا پیچھا کیا پہلے لوگ اس پر دوڑے لیکن تھک گئے پھر میں دوڑا تو میں پکڑ لیا، اور ابوطلحہ کے پاس لایا، انہوں نے اس کو ذبح کیا، اور اس کا پٹھ اور دونوں رانیں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5030
عبیداللہ سے اس سند کے ساتھ اسی طرح روایت نقل کی گئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے