Hadith no 45 Of Sahih Muslim Chapter Muqadma (Trial)
Read Sahih Muslim Hadith No 45 - Hadith No 45 is from Trial , Muqadma Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 45 of Imam Muslim covers the topic of Trial briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 45 from Trial in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 45
Hadith No | 45 |
---|---|
Book Name | Sahih Muslim |
Book Writer | Imam Muslim |
Writer Death | 261 ھ |
Chapter Name | Trial |
Roman Name | Muqadma |
Arabic Name | مُقَدِّمَةٌ |
Urdu Name | مقدمہ |
Urdu Translation
عامر بن شراحیل شعمی (جو حدیث کے امام ہیں) وہ کہتے تھے مجھ سے حدیث بیان کی حارث اعور نے اور وہ ایک جھوٹا شخص تھا۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُفَضَّلٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، يَقُولُ : حَدَّثَنِي الْحَارِثُ الأَعْوَرُ ، وَهُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ أَحَدُ الْكَاذِبِينَ ،
- Previous Hadith
- Hadith No. 45 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
مقدمہ سے مزید احادیث
حدیث نمبر 53
مسعر سے روایت ہے، ہم سے حدیث بیان کی جابر بن یزید نے اس سے پہلے جو اس نے نئی بات نکالی (یعنی بدمذہبی سے پہلے، اس سے معلوم ہوا کہ پہلے جابر کا اعتقاد درست تھا پھر فاسد ہو گیا)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 37
شبابہ بیان کرتے ہیں کہ شعبہ نے کہا میں شھر بن حوشب سے ملا ہوں مگر میں اس کی روایت کو شمار نہیں کرتا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 22
ابن ابی ملکیہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو لکھا کہ میرے لئے ایک کتاب لکھ دو اور چھپا لو (ان باتوں کو جن میں کلام ہے تاکہ جھگڑا نہ ہو) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: لڑکا (اچھی) نصیحت کرتا ہے (یعنی ابن ابی ملکیہ کو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 18
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: دریا میں (یعنی سمندر میں) بہت شیطان ہیں جن کو قید کیا ہے سیدنا سلیمان علیہ السلام نے، قریب ہے کہ وہ نکلیں اور لوگوں کو قرآن سنائیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 71
ابوموسیٰ کہتے تھے: مجھ سے حدیث بیان کی عمرو بن عبید نے قبل اس کے کہ اس نے نکالیں نئی باتیں (یعنی بداعتقادی سے پہلے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں ان الفاظ کے علاوہ ”مجھ پر جھوٹ بولنا تمھارا کسی عام شخص پر جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 84
عفان بن مسلم سے روایت ہے، ہم اسمٰعیل بن علیہ کے پاس بیٹھے تھے۔ اتنے میں ایک شخص نے دوسرے شخص سے ایک حدیث روایت کی۔ میں نے کہا: وہ معتبر نہیں۔ وہ شخص بولا: تو نے اس کی غیبت کی۔ اسمٰعیل نے کہا: اس نے غیبت نہیں کی بلکہ حکم لگایا اس پر کہ وہ معتبر نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 48
ابراہیم نے کہا: حارث متہم ہے (یعنی وہ منسوب کیا گیا کذب اور بدمذہبی سے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 28
سلیمان بن موسیٰ نے کہا «: می» ں طاوَس سے ملا اور میں نے کہا: فلاں شخص نے مجھ سے حدیث بیان کی ایسی اور ویسی۔ انہوں نے کہا: اگر وہ معتبر ہے (یعنی اس کی دیانت اور امانت پر بھروسہ ہو سکتا ہے جیسے مالدار خوش معاملہ کی بات کا اعتبار ہوتا ہے) تو اس سے روایت کر حدیث ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 38
عبداللہ بن مبارک نے کہا: میں نے سفیان ثوری سے پوچھا: تم جانتے ہو عباد بن کثیر کا حال جب حدیث بیان کرتا ہے تو ایک بلا لاتا ہے تو تمہاری کیا رائے ہے کہ میں لوگوں سے کہہ دوں نہ روایت کرو اس سے۔ سفیان نے کہا: ہاں کہہ دو۔ عبداللہ نے کہا: پھر جس مجلس میں میں ہوتا اور عباد بن کثیر کا ذکر آتا تو میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 50
ابن عون سے روایت ہے، ہم سے کہا ابراہیم نے، بچو تم مغیرہ بن سعید اور ابوعبدالرحیم سے وہ دونوں جھوٹے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 31
سعد بن ابراہیم نے کہا: نہیں حدیث قبول کی جاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مگر ثقہ لوگوں کی (جن کی روایت پر بھروسا ہو سکتا ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 30
ابوالزناد (جن کا نام عبداللہ بن ذکوان ہے اور وہ امام تھے حدیث کے) نے کہا: میں مدینہ میں سو اشخاص کو پایا، سب کے سب اچھے تھے مگر ان سے حدیث کی روایت نہیں کی جاتی، لوگ کہتے تھے وہ اس لائق نہیں ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 32
عبداللہ بن مبارک کہتے تھے: اسناد، دین میں داخل ہے اور اگر اسناد نہ ہوتی تو ہر شخص جو چاہتا کہہ ڈالتا (اور اپنی بات چلا دیتا)۔ عبداللہ بن مبارک نے کہا: ہمارے اور لوگوں کے درمیان پائے ہیں یعنی اسناد (جیسے جانور بغیر پاؤں کے تھم نہیں سکتا ویسے ہی حدیث بغیر اسناد ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 90
حماد بن زید نے کہا: فرقد (بن یعقوب سنجی ابویعقوب) کا ذکر آیا ایوب کے سامنے۔ انہوں نے کہا: وہ صاحب حدیث نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 51
عاصم سے روایت ہے کہ ہم ابوعبدالرحمٰن سلمی کے پاس آیا جایا کرتے تھے اور اس زمانے میں ہم جوان لڑکے تھے (یعنی جوانی کے قریب) تو وہ ہم سے کہا کرتے: مت بیٹھا کرو قصہ خوانوں کے پاس سوائے ابولاحوص کے اور بچو تم شقیق سے اور یہ شقیق خارجیوں کا سا اعتقاد رکھتا تھا۔ یہ ابووائل نہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 12
عبدالرحمٰن بن مہدی سے روایت ہے (جو حدیث کے بڑے امام ہیں) انہوں نے کہا: آدمی کبھی امام نہیں ہو سکتا (یعنی اس لائق کہ لوگ اس کی پیروی کریں) جب تک کہ وہ نہ کہے بعض باتوں کو جن کو اس نے سنا ہو اس خیال سے کہ شاید یہ باتیں غلط ہوں تو میرا جھوٹ ثابت ہو گا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 23
طاؤس سے روایت ہے کہ سيدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سيدنا علی رضی اللہ عنہ کے فیصلوں کی کتاب آئی۔ انہوں نے سب کو مٹا دیا مگر ایک ہاتھ کے برابر رہنے دیا (جو فیصلہ صحیح تھا اس لیے کہ ان کو معلوم ہوا کہ روایت ان فیصلوں کی ٹھیک نہیں)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 27
ابن سیرین نے کہا: پہلے زمانے میں کوئی حدیث بیان کرتا تو اس سے سند نہ پوچھتے۔ پھر جب فتنہ پھیلا (یعنی گمراہی شروع ہوئی اور بدعتیں روافض اور خوارج اور مرجیہ اور قدریہ کی شائع ہوئیں) تو لوگوں نے کہا: اپنی اپنی سند بیان کرو۔ پھر دیکھا جائے گا اگر روایت کرنے والے اہل سنت ہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 67
معاذ بن معاذ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے عوف بن ابوجمیلہ سے کہا: عمرو بن عبید نے ہم سے حدیث بیان کی حسن بصرى کے حوالے سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھائے (یعنی مسلمانوں کے قتل پر بغیر کسی وجہ شرعی کے ..مکمل حدیث پڑھیئے