Hadith no 2071 Of Sahih Muslim Chapter Barish Talb Kerne Ki Dua (Prayer for Rain)
Read Sahih Muslim Hadith No 2071 - Hadith No 2071 is from Prayer For Rain , Barish Talb Kerne Ki Dua Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 2071 of Imam Muslim covers the topic of Prayer For Rain briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 2071 from Prayer For Rain in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 2071
Hadith No | 2071 |
---|---|
Book Name | Sahih Muslim |
Book Writer | Imam Muslim |
Writer Death | 261 ھ |
Chapter Name | Prayer For Rain |
Roman Name | Barish Talb Kerne Ki Dua |
Arabic Name | صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ |
Urdu Name | بارش طلب کرنے کی نماز |
Urdu Translation
عباد بن تمیم نے اپنے چچا سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ کی طرف سے نکلے اور پانی مانگا اور قبلہ کی طرف منہ کیا اور اپنی چادر کو الٹا اور دو رکعت پڑھیں۔
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : " خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُصَلَّى ، فَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 2071 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
بارش طلب کرنے کی نماز سے مزید احادیث
حدیث نمبر 2085
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ جب جھونکے کی آندھی آتی تو «اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2084
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قاعدہ تھا کہ جب آندھی اور بدلی کا دن ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر خوف معلوم ہوتا (یعنی عذاب ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2080
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھتے تھے جمعہ کا اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑے ہو گئے اور پکار کر کہا: اے اللہ کے نبی! مینہ نہیں برستا اور درختوں کے پتے سوکھ گئے اور جانوری مر گئے۔ اور بیان کی حدیث ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2075
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلیوں کی پیٹھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2077
قتادہ سے روایت ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اس کے مانند۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2082
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ ایک گاؤں کا آدمی جمعہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے اور بیان کی حدیث آخر تک اور زیادہ کیا اس میں اتنا کہ دیکھا میں نے بدلی کو گویا کہ ایک چادر تھی کہ لپیٹ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2088
اس سند سے بھی مذکورہ روایت منقول ہوئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2076
سیدنا انس صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں اٹھاتے تھے ہاتھ کسی دعا میں مگر استسقاء میں یہاں تک اٹھاتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی۔ اور عبدالاعلیٰ کی روایت میں راوی کو شک ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2074
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ دعا میں ہاتھ اٹھائے تھے ایسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2087
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اللہ کے حکم سے صبا سے مدد دی گئی اور عاد «دبور» سے ہلاک کی گئی ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2078
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ ایک شخص مسجد میں جمعہ کے دن آیا اس دروازہ سے کہ دارالقضاء کی طرف ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے خطبہ پڑھتے تھے، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑا ہو گیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2079
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں ایک قحط پڑا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن جمعہ کو منبر پر خطبہ پڑھتے تھے کہ ایک گاؤں والا کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارے مال برباد ہو گئے اور ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2071
عباد بن تمیم نے اپنے چچا سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ کی طرف سے نکلے اور پانی مانگا اور قبلہ کی طرف منہ کیا اور اپنی چادر کو الٹا اور دو رکعت پڑھیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2083
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم پر برسات ہوئی اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے سو کھول دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا کپڑا یہاں تک کہ پہنچا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر مینہ اور ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے ایسا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2086
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے کبھی نہ دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قہقہہ مار کر ہنستے ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلق کا کوا نظر آنے لگتا بلکہ آپ صلی اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2073
عباد بن تمیم مازنی نے اپنے چچا سے سنا جو صحابی تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن الْاِْسْتِسْقَاءِ کے لئے نکلے اور لوگوں کی طرف پیٹھ کی اور اللہ سے دعا کرنے لگے اور قبلہ کی طرف منہ کیا اور چادر الٹی اور دو رکعت پڑھیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2072
سیدنا عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف نکلے اور پانی کے لئے دعا مانگی اور جب ارادہ کیا کہ دعا قبول کریں تو قبلہ کی طرف ہوئے اور اپنی چادر کو الٹا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2081
ثابت بیان کرتے ہیں کہ روایت کی ان سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مانند اوپر کی روایت کے اور اس میں یہ بات زیادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بدلیوں کو اکھٹا کر دیا اور ہمارا یہ حال رہا کہ زبردست آدمی بھی اپنے گھر جانے کو ڈرتا تھا (یعنی مینہ کی شدت سے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2070
عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف نکلے اور پانی مانگا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر مبارک کو الٹا (یہ گویا نیک فال تھا کہ پروردگار ہمارا اس طرح رت بدل دے) جب قبلہ کی طرف منہ ..مکمل حدیث پڑھیئے