Hadith no 2018 Of Sahih Muslim Chapter Jumah Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Friday)
Read Sahih Muslim Hadith No 2018 - Hadith No 2018 is from Problems And Commands About Friday , Jumah Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 2018 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Friday briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 2018 from Problems And Commands About Friday in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 2018
Hadith No | 2018 |
---|---|
Book Name | Sahih Muslim |
Book Writer | Imam Muslim |
Writer Death | 261 ھ |
Chapter Name | Problems And Commands About Friday |
Roman Name | Jumah Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الْجُمُعَةِ |
Urdu Name | جمعہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ پڑھتے تھے کہ ایک شخص آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو دو رکعت پڑھ لو“ (یعنی سنت)۔
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : قُمْ فَارْكَعْ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 2018 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
جمعہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 2015
سیدہ ام ہشام رضی اللہ عنہا بنت حارثہ بن نعمان نے کہا کہ ہمارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تنور ایک ہی تھا، دو برس یا ایک برس اور کچھ ماہ تک۔ اور نہیں سیکھا میں نے سورۂ ق کو مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے کہ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2012
عمرو کی بہن رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے سوره «ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن کر یاد کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ کو خطبہ میں منبر پر پڑھا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2041
سالم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعت پڑھتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1973
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ میں ایک ساعت ایسی ہے کہ نہیں مانگتا ہے اس میں کوئی مسلمان کسی خیر کو مگر اللہ تعالیٰ اس کو ضرور دیتا ہے اور وہ ساعت بہت تھوڑی ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1977
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہتر ان دونوں میں کا، جن میں سورج نکلتا ہے، جمعہ کا دن ہے کہ اسی میں آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی میں جنت میں گئے اور اسی میں وہاں سے نکلے اور قیامت نہ ہو گی مگر اسی دن۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2008
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ضماد مکہ میں آیا (ضماد ایک شخص کا نام ہے) اور وہ قبیلہ ازدشنؤہ میں سے تھا اور جنوں اور آسیب وغیرہ کو جھاڑتا تھا تو مکہ کے نادانوں سے سنا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) مجنون ہیں (پناہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2017
حصین بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں: میں نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا پھر باقی حدیث اسی طرح بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2018
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ پڑھتے تھے کہ ایک شخص آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1984
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے ہر دروازہ پر مسجد کے دروازوں میں سے فرشتے لکھتے ہیں کہ فلاں سب سے پہلے آیا اس کے بعد وہ، اس کے بعد وہ، پھر جب امام منبر پر بیٹتا ہے سب فرشتے اعمال نامے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2011
صفوان بن یعلیٰ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کے منبر پر پڑھتے تھے «وَنَادَوْا يَا مَالِكُ» ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2007
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھتے تھے لوگوں پر اور ان لفظوں سے اس کی حمد و ثناء کرتے تھے، جو اس کی درگاہ کے لائق ہیں، پھر فرماتے تھے: «مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلاَ مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلاَ هَادِىَ لَهُ وَخَيْرُ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1961
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ذکر کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ غسل جمعہ کے باب میں تھا۔ تو طاؤس نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہ لگائے خوشبو یا تیل اگر اس کی گھر والی کے پاس ہو تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں یہ نہیں جانتا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2033
اس سند سے بھی مذکورہ روایت مذکور ہوئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2006
جعفر بن محمد اپنے باپ سے اور وہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی اور پھر اس کے بعد بلند آواز سے یہ فرمایا اور اوپر کی روایت کے مثل حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1952
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت لی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے کہ جو تم میں جمعہ کی نماز کو آئے تو نہا لے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2031
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں «الم تَنْزِيلُ» اور «هَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ» پڑھتے تھے اور نماز جمعہ میں سوره جمعہ اور منافقون۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1951
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے؛ ”جب ارادہ کرے کوئی تم میں سے کہ جمعہ کی نماز کو آئے تو غسل کر لے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1957
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن کا نہانا ہر بالغ کو واجب ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1988
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے اور خوب وضو کرے، پھر جمعہ میں آئے خطبہ سنے اور چپ رہے، اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخشے جائیں گے۔ اور تین دن کے اور زیادہ اور جو کنکریوں سے کھلیے اس نے بے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2024
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: سلیک آئے جمعہ کو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اور وہ آ کر بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلیک! اٹھو اور دو رکعت پڑھ لو، اور مختصر پڑھ لو، پھر فرمایا: جب تم میں سے کوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے