Commands and Problems related to Giveaway - Hiba Ke Ehkaam O Masail From Sunan Ibn Majah in Urdu, English and Arabic by imam ibn Majah - ہبہ کے احکام و مسائل
Commands and Problems related to Giveaway is chapter about Hiba Ke Ehkaam O Masail from Sunan Ibn Majah Hadith book, which is written by imam ibn Majah, who died in 275 ھ. Chapter Commands and Problems related to Giveaway explains everything regarding Commands and Problems related to Giveaway, Commands and Problems related to Giveaway ways and Tarika in Islam, Sunan Ibn Majah contains authentic information about Commands and Problems related to Giveaway for Muslim and non Muslims guide. There are total 15 Hadith in Commands and Problems related to Giveaway Chapter which covers Commands and Problems related to Giveaway topic in detail.سنن ابن ماجہ - ہبہ کے احکام و مسائل
Book Name | Sunan Ibn Majah |
---|---|
Book Writer | Imam Ibn Majah |
Writer Death | 275 ھ |
Chapter Name | Commands And Problems Related To Giveaway |
Roman Name | Hiba Ke Ehkaam O Masail |
Arabic Name | الهبات |
Urdu Name | ہبہ کے احکام و مسائل |
Total Hadith | 15 Hadith |
حدیث نمبر 2375
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ان کے والد انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، اور عرض کیا: میں آپ کو اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے مال میں سے فلاں فلاں چیز نعمان کو دے دی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2376
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ان کے والد نے ان کو ایک غلام دیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ آپ کو اس پر گواہ بنائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اپنے سارے بیٹوں کو ایسے ہی دیا ہے“؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2377
´عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے لیے جائز نہیں کہ کسی کو عطیہ دے کر واپس لے سوائے باپ کے جو اپنی اولاد کو دے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2378
´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کر کے کوئی واپس نہ لے سوائے باپ کے جو وہ اپنی اولاد کو کرے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2379
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ کوئی چیز نہیں ہے، جس کو عمریٰ کے طور پر کوئی چیز دی گئی تو وہ اسی کی ملک ہو جائے گی“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2380
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے کسی کو بطور عمریٰ کوئی چیز دی، تو وہ جس کو دیا ہے اس کی اور اس کے بعد اس کے اولاد کی ہو جائے گی، اس نے عمریٰ کہہ کر اپنا حق ختم کر لیا، اب وہ چیز جس کو عمریٰ دیا گیا اس کی اور ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2381
´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ وارث کو دلا دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2382
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رقبیٰ کوئی چیز نہیں ہے جس کو بطور رقبیٰ کوئی چیز دی گئی تو وہ اسی کی ہو گی اس کی زندگی اور موت دونوں حالتوں میں“ راوی کہتے ہیں: رقبیٰ یہ ہے کہ ایک شخص کسی کو کوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2383
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس شخص کا ہو جائے گا جس کو عمریٰ دیا گیا، اور رقبیٰ اس شخص کا ہو جائے گا جس کو رقبیٰ دیا گیا“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2384
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو ہبہ کر کے واپس لے اس کتے جیسی ہے جو خوب آسودہ ہو کر کھا لے، پھر قے کر کے اسے چاٹے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2385
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کر کے واپس لینے والا قے کر کے چاٹنے والے کے مانند ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2386
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کر کے اسے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے چاٹتا ہے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2387
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کرنے والا اپنی ہبہ کی ہوئی چیز کا زیادہ حقدار ہے جب تک اس کا عوض نہ پائے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2388
´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک خطبہ میں فرمایا: ”کسی عورت کا اپنے مال میں بغیر اپنے شوہر کی اجازت کے تصرف کرنا جائز نہیں، اس لیے کہ وہ اس کی عصمت (ناموس) کا مالک ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2389
´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی اہلیہ خیرۃ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا زیور لے کر آئیں، اور عرض کیا: میں نے اسے صدقہ کر دیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”شوہر کی اجازت کے بغیر ..مکمل حدیث پڑھیئے