Read Surah Al-Muddaththir With Urdu Translation, Listen & Download Surah Al-Muddaththir MP3
Surah Al-Muddaththir is a Makki Surah. It is the 74th Surah of the Holy Quran. Surah Al-Muddaththir has 56 Ayat. Surah Al-Muddaththir is in the 29 Para of the Holy Quran. You can read Surah Al-Muddaththir with Urdu Translation on this page. The Urdu translation of Surah Al-Muddaththir on this page is done by Fateh Muhammad Jalandhari. Listen to Surah Al-Muddaththir with Urdu Translation in the voice of Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim. You can also download Surah Al-Muddaththir MP3 with Urdu Tarjuma from Darsaal for free and share it with others.
Para: 29 | Voice: Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim, Urdu by Fateh Muhammad Jalandhari
Listen Surah Al-Muddaththir Audio
> Download Surah Al-Muddaththir Urdu Audio MP3شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
يٰۤاَيُّهَا الۡمُدَّثِّرُۙ ﴿۱﴾
اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو ﴿۱﴾
قُمۡ فَاَنۡذِرۡۙ ﴿۲﴾
اُٹھو اور ہدایت کرو ﴿۲﴾
وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡۙ ﴿۳﴾
اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو ﴿۳﴾
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡۙ ﴿۴﴾
اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو ﴿۴﴾
وَالرُّجۡزَ فَاهۡجُرۡۙ ﴿۵﴾
اور ناپاکی سے دور رہو ﴿۵﴾
وَلَا تَمۡنُنۡ تَسۡتَكۡثِرُۙ ﴿۶﴾
اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو ﴿۶﴾
وَ لِرَبِّكَ فَاصۡبِرۡؕ ﴿۷﴾
اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو ﴿۷﴾
فَاِذَا نُقِرَ فِىۡ النَّاقُوۡرِۙ ﴿۸﴾
جب صور پھونکا جائے گا ﴿۸﴾
فَذٰلِكَ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ ﴿۹﴾
وہ دن کا مشکل دن ہوگا ﴿۹﴾
عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ غَيۡرُ يَسِيۡرٍ ﴿۱۰﴾
(یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا ﴿۱۰﴾
ذَرۡنِىۡ وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيۡدًاۙ ﴿۱۱﴾
ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا ﴿۱۱﴾
وَّجَعَلۡتُ لَهٗ مَالاً مَّمۡدُوۡدًاۙ ﴿۱۲﴾
اور مال کثیر دیا ﴿۱۲﴾
وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًاۙ ﴿۱۳﴾
اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے ﴿۱۳﴾
وَمَهَّدتُّ لَهٗ تَمۡهِيۡدًاۙ ﴿۱۴﴾
اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی ﴿۱۴﴾
ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَ ۙ ﴿۱۵﴾
ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں ﴿۱۵﴾
كَلَّا ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيۡدًاؕ ﴿۱۶﴾
ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے ﴿۱۶﴾
سَاُرۡهِقُهٗ صَعُوۡدًاؕ ﴿۱۷﴾
ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے ﴿۱۷﴾
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ ﴿۱۸﴾
اس نے فکر کیا اور تجویز کی ﴿۱۸﴾
فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ ﴿۱۹﴾
یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی ﴿۱۹﴾
ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ ﴿۲۰﴾
پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی ﴿۲۰﴾
ثُمَّ نَظَرَۙ ﴿۲۱﴾
پھر تامل کیا ﴿۲۱﴾
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَۙ ﴿۲۲﴾
پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا ﴿۲۲﴾
ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ ﴿۲۳﴾
پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا ﴿۲۳﴾
فَقَالَ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ يُّؤۡثَرُۙ ﴿۲۴﴾
پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے ﴿۲۴﴾
اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِؕ ﴿۲۵﴾
(پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے ﴿۲۵﴾
سَاُصۡلِيۡهِ سَقَرَ ﴿۲۶﴾
ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے ﴿۲۶﴾
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سَقَرُؕ ﴿۲۷﴾
اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟ ﴿۲۷﴾
لَا تُبۡقِىۡ وَ لَا تَذَرُۚ ﴿۲۸﴾
(وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی ﴿۲۸﴾
لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِۖۚ ﴿۲۹﴾
اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی ﴿۲۹﴾
عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَؕ ﴿۳۰﴾
اس پر اُنیس داروغہ ہیں ﴿۳۰﴾
وَمَا جَعَلۡنَاۤ اَصۡحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓٮِٕكَةً وَّمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ اِلَّا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡاۙ لِيَسۡتَيۡقِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا الۡكِتٰبَ وَيَزۡدَادَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِيۡمَانًا وَّلَا يَرۡتَابَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا الۡكِتٰبَ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ وَلِيَقُوۡلَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡكٰفِرُوۡنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ؕ وَمَا هِىَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡبَشَرِ ﴿۳۱﴾
اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے ﴿۳۱﴾
كَلَّا وَالۡقَمَرِۙ ﴿۳۲﴾
ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم ﴿۳۲﴾
وَالَّيۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَۙ ﴿۳۳﴾
اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے ﴿۳۳﴾
وَالصُّبۡحِ اِذَاۤ اَسۡفَرَۙ ﴿۳۴﴾
اور صبح کی جب روشن ہو ﴿۳۴﴾
اِنَّهَا لَاِحۡدَى الۡكُبَرِۙ ﴿۳۵﴾
کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے ﴿۳۵﴾
نَذِيۡرًا لِّلۡبَشَرِۙ ﴿۳۶﴾
(اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف ﴿۳۶﴾
لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّتَقَدَّمَ اَوۡ يَتَاَخَّرَؕ ﴿۳۷﴾
جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے ﴿۳۷﴾
كُلُّ نَفۡسٍ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِيۡنَةٌۙ ﴿۳۸﴾
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے ﴿۳۸﴾
اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡيَمِيۡنِۛ ؕ ﴿۳۹﴾
مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ) ﴿۳۹﴾
فِىۡ جَنّٰتٍ ۛؕ يَتَسَآءَلُوۡنَۙ ﴿۴۰﴾
(کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے ﴿۴۰﴾
عَنِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ ﴿۴۱﴾
(یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے ﴿۴۱﴾
مَا سَلَـكَكُمۡ فِىۡ سَقَرَ ﴿۴۲﴾
کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟ ﴿۴۲﴾
قَالُوۡا لَمۡ نَكُ مِنَ الۡمُصَلِّيۡنَۙ ﴿۴۳﴾
وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے ﴿۴۳﴾
وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡكِيۡنَۙ ﴿۴۴﴾
اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے ﴿۴۴﴾
وَكُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَـآٮِٕضِيۡنَۙ ﴿۴۵﴾
اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے ﴿۴۵﴾
وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ ﴿۴۶﴾
اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے ﴿۴۶﴾
حَتّٰٓى اَتٰٮنَا الۡيَقِيۡنُؕ ﴿۴۷﴾
یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی ﴿۴۷﴾
فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ ﴿۴۸﴾
(تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی ﴿۴۸﴾
فَمَا لَهُمۡ عَنِ التَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِيۡنَۙ ﴿۴۹﴾
ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں ﴿۴۹﴾
كَاَنَّهُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَةٌ ۙ ﴿۵۰﴾
گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں ﴿۵۰﴾
فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَةٍؕ ﴿۵۱﴾
(یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں ﴿۵۱﴾
بَلۡ يُرِيۡدُ كُلُّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّؤۡتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ ﴿۵۲﴾
اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے ﴿۵۲﴾
كَلَّا ؕ بَل لَّا يَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَةَؕ ﴿۵۳﴾
ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں ﴿۵۳﴾
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذۡكِرَةٌۚ ﴿۵۴﴾
کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے ﴿۵۴﴾
فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ ﴿۵۵﴾
تو جو چاہے اسے یاد رکھے ﴿۵۵﴾
وَمَا يَذۡكُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُؕ هُوَ اَهۡلُ التَّقۡوٰى وَاَهۡلُ الۡمَغۡفِرَةِ ﴿۵۶﴾
اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے ﴿۵۶﴾
Browse Surah Al-Muddaththir Ayat by Ayat
Your Comments/Thoughts ?
Read & Download Surah Al-Muddaththir Online with Urdu Translation
You can listen to Surah Al-Muddaththir in the soulful voice of Abd-ur Rahman As-Sudais and the Surah Al-Muddaththir Urdu translation is in the voice of Saud Al-Shuraim. You can also download Surah Al-Muddaththir MP3 with Urdu translation. This way, you can listen to Surah Al-Muddaththir Urdu translation whenever possible to understand its meaning in your language. Likewise, Surah Al-Muddaththir Urdu Translation is available on this page so that you can recite it. This translation of Surah Al-Muddaththir is done by Fateh Muhammad Jalandhari.
Surah Al-Muddaththir is a Makki Surah. It is the 74th Surah of the Holy Quran and has 56 Ayat. It is in the Para 29 of the Holy Quran.
When traveling and can't carry Holy Quran, you can recite Surah Al-Muddaththir Urdu Tarjuma by visiting this page of Darsaal. We suggest you bookmark this page to easily access it next time whenever you want to recite the Urdu translation of Surah Al-Muddaththir.
You can share Surah Al-Muddaththir Urdu Translation Audio directly on social media by clicking on your desired social media icon. Read, listen, or share Surah Al-Muddaththir with Urdu Translation and collect the countless blessings of Allah Almighty.
Is Surah Al-Muddaththir Urdu translation available?
You can read Surah Al-Muddaththir with Urdu translation at Darsaal.
Who is the translator of Surah Al-Muddaththir in Urdu?
Fateh Muhammad Jalandhari is the translator of Surah Al-Muddaththir in Urdu.
Surah Al-Muddaththir is in Which Sipara of Quran?
Surah Al-Muddaththir is in Sipara 29 of the Quran.